بین ریاستی سائبر فراڈ ریکیٹ کا پردہ فاش

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-01-2026
بین ریاستی سائبر فراڈ ریکیٹ کا پردہ فاش
بین ریاستی سائبر فراڈ ریکیٹ کا پردہ فاش

 



بھونیشور/ آواز دی وائس
بھونیشور پولیس نے ایک بین الریاستی سائبر فراڈ گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک سینئر افسر نے پیر کے روز اس کی تصدیق کی۔ افسر کے مطابق، خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے اتوار کے روز شہر کے باداگڑا پولیس اسٹیشن علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اور ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد میں 7 بہار، 4 کیرالہ اور 1 اوڈیشہ سے تعلق رکھتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس گینگ کے ذریعے کیے گئے فراڈ میں شامل کل رقم کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
پولیس کمشنر ایس دیو دت سنگھ نے کہا کہ ہم نے 30 عام کی پیڈ موبائل فونز، 30 اسمارٹ فونز، دو لیپ ٹاپس، اسکریچ کارڈز اور کچھ خطوط ضبط کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان بھونیشور میں ایک بڑے سائبر فراڈ نیٹ ورک کو چلا رہے تھے۔ بھونیشور کے ڈی سی پی جگموہن مینا نے بتایا کہ یہ گینگ لوگوں کو تین طریقوں سے دھوکہ دیتا تھا گفٹ واؤچرز، لاٹری ٹکٹس اور قرض (لون) کے نام پر۔
انہوں نے کہا کہ اس گینگ نے مختلف ریاستوں کے لوگوں کو نشانہ بنا کر دھوکہ دیا ہے۔