مودی نے اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 15-10-2025
مودی نے اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا
مودی نے اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
وزیرِاعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر اور ممتاز سائنس داں نے قوم کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیرِاعظم مودی نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک ایسے "دوراندیش رہنما کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے نوجوان ذہنوں کو روشن کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایک "مضبوط، خود انحصار اور ہمدرد قوم" کی تعمیر کے لیے کام کرتے رہیں گے  جیسا کہ ڈاکٹر کلام کا خواب تھا۔
مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کو ان کی یومِ پیدائش پر یاد کرتے ہوئے، ہم انہیں ایک ایسے بصیرت مند رہنما کے طور پر یاد کرتے ہیں جنہوں نے نوجوانوں کے ذہنوں میں روشنی بھری اور ہماری قوم کو بڑے خواب دیکھنے کی تحریک دی۔ ان کی زندگی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ عاجزی اور محنت کامیابی کی بنیاد ہیں۔ آئیے ہم اس ہندوستان کی تعمیر جاری رکھیں جس کا خواب انہوں نے دیکھا تھا — ایک ایسا ہندوستان جو مضبوط، خود کفیل اور انسان دوست ہو۔
عبدالکلام (1931–2015)، جنہیں عام طور پر "مسائل مین آف انڈیا" (ہندوستان کے میزائل مین) کے طور پر جانا جاتا ہے، ایک ممتاز سائنس داں اور ہندوستان کے 11ویں صدر (2002–2007) تھے۔ وہ 15 اکتوبر 1931 کو ریاست تمل ناڈو کے رامیشورم میں ایک عام مگر باعزت گھرانے میں پیدا ہوئے اور اپنی محنت و عزم کے بل پر عظیم مقام حاصل کیا۔
ڈاکٹر کلام نے ہندوستان کے پہلے دیسی سیٹلائٹ لانچ وہیکل کی تیاری میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے ذریعے جولائی 1980 میں روہنی سیٹلائٹ کو کامیابی سے زمین کے قریب مدار میں داخل کیا گیا، اور یوں ہندوستان کو "اسپیس کلب" کے ممتاز رکن ممالک میں شامل کیا گیا۔ وہ خاص طور پر پی ایس ایل وی کی تشکیل سمیت اسرو  کے لانچ وہیکل پروگرام کے ارتقاء کے ذمہ دار تھے۔ انہوں نے اگنی اور پرتھوی میزائلوں کی تیاری اور ان کے آپریشنل نظام کی قیادت کی، نیز مختلف اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے اہم ٹیکنالوجیز میں دیسی صلاحیت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام 27 جولائی 2015 کو اس دارِ فانی سے رخصت ہوئے۔