اندریش کمار : بنگال کے نتائج کو حیران کن مگر درست

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2026
اندریش کمار : بنگال کے نتائج کو حیران کن مگر درست
اندریش کمار : بنگال کے نتائج کو حیران کن مگر درست

 



 بودھ گیا : آر ایس ایس کے سینئر رہنما اندریش کمار نے بدھ کے روز کہا کہ جاری دھرم سنسکرتی سنگم کا مقصد مختلف مذاہب اور ذاتوں کے درمیان اتحاد اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے۔

بودھ گیا میں اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بارہویں یاترا ہے۔ اس کا مقصد تمام مذاہب اور ذاتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ یہ مذہب تبدیل کرانے کی تحریک نہیں بلکہ تمام مذاہب کے احترام کا پیغام ہے۔ اسی طرح یہ ذات پات کی تفریق نہیں بلکہ باہمی ہم آہنگی کی بات کرتا ہے۔ یہ پروگرام چار دن تک جاری رہے گا۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے حالیہ نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اندریش کمار نے ترنمول کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ جماعت ظلم۔ نااہلی۔ جمہوریت سے بے اعتنائی اور تشدد کی علامت بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے احترام اور خواتین پر مظالم کے درمیان ایک طرح کی تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان بھی مذہبی بنیادوں پر کچھ پولرائزیشن ہوئی ہے۔ بنگال کے نتائج حیران کن بھی ہیں اور درست بھی۔

اندریش کمار کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرقی ریاست میں انتخابی نتائج کے بعد سیاسی ماحول انتہائی گرم ہے۔

اس سے قبل سبکدوش ہونے والی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی جماعت کے نو منتخب اراکین اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انتخابی نتائج کے باوجود اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گی اور اگر مرکز چاہے تو انہیں برطرف کر سکتا ہے۔ یہ بات ترنمول کانگریس ذرائع نے بدھ کے روز بتائی۔

ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ پارٹی امیدواروں کو زبردستی ہرایا گیا اور ترنمول کانگریس کے پندرہ سو سے زائد دفاتر پر قبضہ کر لیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگال انتخابی نتائج کے بعد انڈیا اتحاد میں مزید یکجہتی پیدا ہوئی ہے۔

ممتا بنرجی کے استعفیٰ سے انکار نے ریاست میں ایک غیر معمولی صورتحال اور آئینی بحران جیسا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی جو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں 207 نشستیں جیت کر شاندار کامیابی حاصل کر چکی ہے اب حکومت سازی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بنگال میں پہلی بی جے پی حکومت ہوگی۔