ہند۔یوکرین کے درمیان ہوائی پروازپر لگی روک ختم

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-02-2022
ہند۔یوکرین کے درمیان ہوائی پروازپر لگی روک ختم
ہند۔یوکرین کے درمیان ہوائی پروازپر لگی روک ختم

 

 

نئی دہلی: ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے، شہری ہوابازی کی وزارت نے جمعرات کو ہندوستان اور یوکرین کے درمیان ہوائی پرواز پر لگی پابندی ہٹادی ہے۔

اس کے بعد اب زیادہ سے پروازیں اور چارٹر پروازیں چلائی جا سکیں گی۔

وزارت کی طرف سے شیئر کی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے۔

وزارت نے یہ فیصلہ ہندوستان اور یوکرین کے درمیان پروازوں اور سیٹوں کی تعداد پر پابندیوں کو ہٹانے کے لیے لیا ہے تاکہ بحران زدہ یوکرین میں پھنسے طلباء اور پیشہ ور افراد کو آسانی سے نکالا جاسکے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ایئر لائنز سے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کو کہا گیا ہے، کیونکہ یوکرین سے سفر کر کے آنے والوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستان نے یوکرین میں اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں، لیکن 20 فروری سے پہلے کوئی پرواز دستیاب نہیں ہے۔