یوکرین : ہندوستانی طالب علم بیماری کی وجہ سے چل بسا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-03-2022
یوکرین : ہندوستانی طالب علم  بیماری کی وجہ سے چل بسا
یوکرین : ہندوستانی طالب علم بیماری کی وجہ سے چل بسا

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

یوکرین پر روس کے حملے کے درمیان ایک اور ہندوستانی کی موت کی خبر ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے چندن جندال نامی 22 سالہ طالب علم کی بدھ کو موت ہو گئی۔

تاہم چندن کی موت حملے میں نہیں بلکہ بیماری کی وجہ سے ہوئی۔ اسے یوکرین کی وینیسا میڈیکل یونیورسٹی کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں برین اسٹروک کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن علاج کے دوران بدھ کو چندن کی موت ہو گئی۔

یوکرین میں یہ مسلسل دوسری ہندوستانی موت ہے۔ اس سے قبل منگل کو کرناٹک کے رہنے والے نوین کی کھارکیو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران موت ہو گئی تھی۔

نوین کے ساتھیوں نے بتایا کہ وہ سپر مارکیٹ میں کچھ اشیاء لینے گیا تھا۔ اس دوران ایک حملے میں وہ مارےگئے۔ چندن جندال میموریل میڈیکل کالج وِنیٹسیا نیشنل پائروگوف میں پڑھ رہے تھے۔

چندن کے والد نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر بیٹے کی لاش کو ہندوستان لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے کرناٹک کے نوین کی لاش کو جلد از جلد ہندوستان لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

دراصل یوکرین نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔ ایسی صورتحال میں کسی بھی ملک کا طیارہ وہاں نہیں اتر سکتا۔