ہندوستانی بحریہ ملک کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح چوکس ہے: مرمو

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-02-2026
ہندوستانی بحریہ ملک کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح چوکس ہے: مرمو
ہندوستانی بحریہ ملک کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح چوکس ہے: مرمو

 



وشاکھاپٹنم
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کے روز وشاکھاپٹنم میں بین الاقوامی بحری بیڑے کے معائنے کے دوران کہا کہ ہندوستانی بحریہ نہ صرف ملک کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح چوکس ہے بلکہ وسیع سمندری تجارتی سرگرمیوں کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
خلیجِ بنگال میں ہندوستانی بحریہ کے ایک جنگی جہاز پر سوار ہو کر وشاکھاپٹنم کے ساحل پر منعقدہ بین الاقوامی بحری بیڑے کے معائنے (انٹرنیشنل فلیٹ ریویو ــ آئی ایف آر) کی صدارت کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ سمندر میں پیدا ہونے والے چیلنجز اور خطرات کے خلاف دفاع اور مزاحمت کا ایک قابلِ اعتماد ذریعہ بن کر خطے میں تعینات ہے۔
مرمو نے کہا كہ ہندوستانی بحریہ ملک کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح مستعد ہے اور وسیع سمندری تجارتی سرگرمیوں کے استحکام میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی بحریہ دنیا بھر کی بحری افواج کے ساتھ خیرسگالی کو فروغ دینے اور اعتماد، بھروسے اور دوستی کا پل بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے کئی ہندوستانی اور غیر ملکی جہازوں کا معائنہ کرنے کے بعد آئی ایف آر سے خطاب کیا۔