تاریخ کو نئے سرے سے لکھنے میں زبانیں اہم کردار ادا کریں گی : پروفیسر رجنیش کمار شکلا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-11-2022
تاریخ کو نئے سرے سے لکھنے میں  زبانیں اہم کردار ادا کریں گی : پروفیسر رجنیش کمار شکلا
تاریخ کو نئے سرے سے لکھنے میں زبانیں اہم کردار ادا کریں گی : پروفیسر رجنیش کمار شکلا

 

 

ممبئی/وردھا،: مہاتما گاندھی انٹرنیشنل ہندی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رجنیش کمار شکلا نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ کو زندہ کرنے اور دوبارہ لکھنے کے لئے ہندوستانی زبانوں کا لازوال ماخذ اہم ثابت ہوگا۔

وہ یونیورسٹی میں انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ پرو شکلا نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ ٹھیک سے نہیں لکھی گئی۔ لوک زبان، لوک گیت، لوک تقریر اور زبانی روایت ہندوستان کی مجموعی تاریخ میں ایک بہترین ذریعہ ہوسکتی ہے۔

ہندوستانیوں کو ہندوستانی زبانوں کے ذریعہ سمجھنے کی کوشش کی جانی چاہئے اور تمام تعلیمی مقامات کے اساتذہ کو اس میں اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔ اس موقع پر حاضرین کو بتایا گای کہ انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ ملک کی تاریخ کو دوبارہ متعارف کرانے کے لئے لیکچر اور ویڈیوکو ڈیجیٹل شکل میں ویب سائٹ پر ڈالے گی۔

پروگرام میں استقبالیہ خطاب پرو وائس چانسلر پروفیسر ہنومان پرساد شکلا نے پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر نے کی اوم جی اپادھیائے نے کی اور ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر کے بالاراجوتھے۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر مہمان اسکالر فیکلٹی ممبران، شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، طلبہ اور ریسرچ اسکالر موجود تھے۔ ورچوئل میڈیم کے ذریعے بھی اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی