نئی دہلی
آسام کے ضلع جورہاٹ میں ہفتہ کے روز ہندوستانی فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ اطلاع محکمۂ دفاع کے ایک ترجمان نے دی۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 43 اسکواڈرن کا اے این-32 طیارہ رووریا علاقے میں واقع فضائیہ کے اڈے پر اتر رہا تھا۔ طیارے میں سامان لدا ہوا تھا۔
ترجمان کے مطابق فضائیہ کے سینئر افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پورے فضائیہ اسٹیشن کو سیل کر دیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد پورا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں تیزی سے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوتی دیکھی گئیں۔
واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔