ہند - عمان نے چودہویں اسٹریٹجک مشاورتی گروپ کا اجلاس

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2025
ہند - عمان نے چودہویں اسٹریٹجک مشاورتی گروپ کا اجلاس
ہند - عمان نے چودہویں اسٹریٹجک مشاورتی گروپ کا اجلاس

 



 مسقط، عمان: وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستان اور عمان کے درمیان ہندوستان۔عمان اسٹریٹجک مشاورتی گروپ (آئی او ایس سی جی) کے چودہویں دور کا اجلاس مسقط میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس کی مشترکہ صدارت وزارت خارجہ کے سیکریٹری ارون کمار چٹرجی اور عمان کی وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور شیخ خلیفہ الحارثی نے کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، دفاعی، سکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط سمیت اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

ہندوستان اور عمان کے درمیان دیرینہ قریبی تعلقات موجود ہیں جو تجارت اور ثقافتی روابط کی بنیاد پر مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ رواں سال دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترہویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ اقتصادی اور تجارتی تعاون دو طرفہ رشتوں کا اہم ستون ہے اور مالی سال 2024-25 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت 10.61 ارب امریکی ڈالر تک پہنچی ہے جبکہ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

عمان میں ہندوستان کی ایک بڑی اور فعال برادری آباد ہے جس کی تعداد تقریباً 6 لاکھ 75 ہزار ہے۔ یہ برادری دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم پل کا کام کرتی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ طے پایا کہ آئی او ایس سی جی کا اگلا دور آئندہ سال باہمی سہولت کے مطابق نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔

اس سے قبل ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر بات چیت ہوئی۔ بدر البوسعدی نے بھی دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔