ہندوستان ہماری پہچان ہے - سید نصیر الدین چشتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2022
ہندوستان ہماری پہچان ہے - سید نصیر الدین چشتی
ہندوستان ہماری پہچان ہے - سید نصیر الدین چشتی

 

 

پوکرن : ہندوستان ہماری پہچان ہے - سید نصیر الدین چشتی آج آل انڈیا صوفی سجادشین کونسل نے پوکرن کے امبیڈکر سرکل میں سرو دھرم سمیلن کا انعقاد کیا،

اس پروگرام کی صدارت سید نصیر الدین چشتی، چیئرمین، آل انڈیا صوفی سجادشین کونسل اور جانشین دیوان اور سجادہ نشین حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نے کی۔ اجمیر شریف کے چشتی نے اپنے خطاب میں اہل وطن سے اپیل کی کہ آج جب ہم ملک سے باہر دوسرے ملکوں میں جاتے ہیں تو وہاں کے شہری ہمیں مذہب کے نام سے نہیں جانتے، وہاں ہمیں ہندوستانی کہہ کر پکارا جاتا ہے اور ہماری پہچان ہے۔ اسی طرح شناخت ہندوستانی ہے۔

 

کانفرنس میں راجستھان کے کابینی وزیر پوکرن کے ایم ایل اے مسٹر شیلے محمد نے بھی شرکت کی اور اس مذہبی کانفرنس کی تعریف کی اور کہا کہ اس قسم کی مذہبی کانفرنس سے سماج میں محبت قائم ہوگی اور ملک میں بھائی چارہ مضبوط ہوگا۔

اسی پروگرام میں سید نصیر الدین چشتی نے دہلی میں ہونے والے حالیہ واقعہ کی بھی مذمت کی جس میں آفتاب نامی لڑکے نے اپنی شردھا والکر نامی لڑکی کو قتل کرکے اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کردیئے۔چشتی نے اسے ایک گھناؤنا جرم قرار دیا اور اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

آج انسان انسانیت کو بھول کر درندوں اور عفریتوں کی طرح کام کر رہے ہیں جو کہ ہر مہذب معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ جانور بن کر انسان اس قسم کی وارداتیں کرتے ہیں، دشمن ہی نہیں معاشرے کے دشمن بھی ہیں، اس واقعہ کو انجام دینے والے مجرموں کو سخت سزا دی جائے تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔