ہندوستان میں اے آئی کا بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہا ہے: اشونی وشنو

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 08-05-2026
ہندوستان میں اے آئی کا بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہا ہے: اشونی وشنو
ہندوستان میں اے آئی کا بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہا ہے: اشونی وشنو

نئی دہلی
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے جمعہ کو کہا کہ امریکی ملٹی نیشنل کمپنی  گوگل ہندوستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہی ہے۔ اس میں سرورز اور ڈرونز کی مینوفیکچرنگ بھی شامل ہے۔
یہ اعلان اپریل میں آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں گوگل کی جانب سے 15 ارب امریکی ڈالر کے اے آئی مرکز کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد کیا گیا ہے۔
کمپنی کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بعد اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا پر بتای کہ گوگل ہندوستان میں اے آئی انفراسٹرکچر، سرورز اور ڈرون مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔