ہندوستان کے پاس ایندھن کا کافی ذخیرہ ہے: وزارت پٹرولیم

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-03-2026
ہندوستان کے پاس ایندھن کا کافی ذخیرہ ہے: وزارت پٹرولیم
ہندوستان کے پاس ایندھن کا کافی ذخیرہ ہے: وزارت پٹرولیم

 



نئی دہلی
وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے جمعہ کے روز واضح کیا کہ ہندوستان کے پاس خام تیل، پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے، اور مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے باوجود ایل این جی اور ایل پی جی کی سپلائی بلا رکاوٹ جاری ہے۔
مشترکہ بین وزارتی بریفنگ کے دوران جوائنٹ سیکریٹری (مارکیٹنگ و آئل ریفائنری) سجاتا شرما نے کہا کہ اس وقت ملک کے پاس خام تیل کے مناسب ذخائر موجود ہیں اور اگلے دو مہینوں کے لیے ایندھن کی سپلائی پہلے ہی محفوظ کر لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریفائنریز پوری یا اس سے زیادہ صلاحیت پر کام کر رہی ہیں اور گھریلو ایل پی جی کی پیداوار میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عالمی کشیدگی کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خام تیل، ایل پی جی اور ایل این جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم حکومت نے صورتحال کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے اور اندرونی سپلائی کو مستحکم رکھنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں ہم اس وقت جنگ جیسے حالات سے گزر رہے ہیں، اور مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے باعث ہماری سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ خام تیل، ایل پی جی اور ایل این جی سب پر اثر پڑا ہے، اور عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھی ہیں۔ لیکن حکومتِ ہند نے مختلف سطحوں پر اہم فیصلے کیے ہیں تاکہ صورتحال کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے۔ آج کی تاریخ میں ہمارے پاس خام تیل کے کافی ذخائر موجود ہیں اور اگلے دو مہینوں کی سپلائی محفوظ ہے۔ ایل پی جی اور پی این جی کے حوالے سے بھی صورتحال تسلی بخش ہے۔ ہماری ریفائنریز 100 فیصد یا اس سے بھی زیادہ صلاحیت پر کام کر رہی ہیں اور گھریلو ایل پی جی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سجاتا شرما نے مزید کہا کہ چونکہ ہندوستان ایل پی جی کی درآمد پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ جس کا تقریباً 90 فیصد حصہ آبنائے ہرمز کے ذریعے آتا تھا—اسی لیے حکومت نے گھریلو صارفین کو ترجیح دی۔ تجارتی ایل پی جی سپلائی کو عارضی طور پر محدود کیا گیا اور بعد میں مرحلہ وار بحال کیا گیا، جسے 20 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد تک کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہندوستان ایل پی جی کی درآمد پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے اور تقریباً 90 فیصد درآمدات آبنائے ہرمز کے ذریعے آتی تھیں۔ اس لیے حکومت نے گھریلو صارفین کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران تجارتی سپلائی کو عارضی طور پر روکا گیا۔ بعد میں مرحلہ وار فیصلوں کے تحت 20 فیصد سپلائی بحال کی گئی، پھر مزید 10 فیصد اضافہ پی این جی نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے کیا گیا۔ بعد ازاں اسے 50 فیصد تک بڑھایا گیا اور اب یہ 70 فیصد تک پہنچا دیا گیا ہے۔
شرما نے بتایا کہ ان اقدامات کے تحت 14 مارچ سے اب تک تقریباً 30,000 ٹن تجارتی ایل پی جی فراہم کی جا چکی ہے۔ ترجیحی بنیادوں پر ریستوران، ڈھابے، ہوٹل، صنعتی کینٹینز، مہاجر مزدوروں اور اہم صنعتوں جیسے اسٹیل، آٹو موبائل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور پلاسٹک کے شعبوں کو سپلائی دی گئی۔ اس کے علاوہ تقریباً 30,000 چھوٹے (5 کلوگرام) سلنڈر بھی مہاجر مزدوروں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں سپلائی چین کو مستحکم رکھنے اور ملک بھر میں ضروری ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔