ٹیکنالوجی میں ہندوستان عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے: وزیر اعظم مودی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2025
ٹیکنالوجی میں ہندوستان عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے: وزیر اعظم مودی
ٹیکنالوجی میں ہندوستان عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے: وزیر اعظم مودی

 



نئی دہلی، 11 مئی (پی ٹی آئی)  قومی یومِ ٹیکنالوجی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز 1998 کے پوکھران ایٹمی تجربات کو یاد کیا اور کہا کہ بھارت ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے۔قومی یومِ ٹیکنالوجی ہر سال 11 مئی کو ان اہم واقعات کی یاد میں منایا جاتا ہے جب بھارت نے آپریشن شکتی کے تحت کامیاب ایٹمی تجربات کیے تھے اور مقامی طور پر تیار کردہ ہنسا-3 طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز ہوئی تھی۔ان کامیابیوں کے اعتراف میں اُس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے 11 مئی کو قومی یومِ ٹیکنالوجی قرار دیا تھا۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ قومی یومِ ٹیکنالوجی کی دلی مبارکباد! یہ دن ہمارے سائنسدانوں پر فخر کرنے اور ان کا شکریہ ادا کرنے کا ہے، اور 1998 کے پوکھران تجربات کو یاد کرنے کا دن ہے۔ یہ ہمارے ملک کی ترقی کی سمت میں ایک تاریخی موڑ تھا، خاص طور پر خود کفالت کی ہماری کوششوں میں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے عوام کی طاقت سے بھارت ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں — جیسے کہ خلائی سائنس، مصنوعی ذہانت (ای آئی)، ڈیجیٹل اختراعات، سبز ٹیکنالوجی اور دیگر — میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے آئندہ نسلوں کو سائنس اور تحقیق کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کو دہرایا۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر کہا کہ بھگوان  کرے کہ ٹیکنالوجی انسانیت کی بہتری، قوم کی سلامتی اور مستقبل کی ترقی کی راہ ہموار کرے۔