ہندوستان نے ایک ساتھ 78,220 ترنگے لہرا کر بنایا عالمی ریکارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-04-2022
ہندوستان نے ایک ساتھ 78,220 ترنگے لہرا کر بنایا عالمی ریکارڈ
ہندوستان نے ایک ساتھ 78,220 ترنگے لہرا کر بنایا عالمی ریکارڈ

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں ہندوستان نے ایک ساتھ 78,220 ترنگے لہرا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔ ثقافت کی وزارت کے مطابق یہ ریکارڈ ہفتہ کو اس وقت بنایا گیا جب  امت شاہ ویر کنور سنگھ بہار کے بھوجپور کے جگدیش پور کے دلور میدان میں وجے اتسو پروگرام میں حصہ لینے گئے تھے۔

ہندوستان نے اس ایونٹ میں ایک ساتھ 78 ہزار 220 ترنگے جھنڈے لہرا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا۔

awazthevoice

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی کاپی

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کے سامنے بنائے گئے اس ریکارڈ کے لیے پروگرام میں موجود لوگوں کی جسمانی شناخت کے لیے بینڈ پہنائے گئے تھے اور پورے پروگرام کی ویڈیو ریکارڈنگ ہوئی تھی۔

اس تاریخی پروگرام کے دوران مرکزی وزراء آر کے سنگھ، اشونی چوبے اور نتیا نند رائے موجود تھے۔

جمع ہونے والے ہزاروں لوگوں کے ساتھ انہوں نے پانچ منٹ تک ترنگا لہرایا اور قومی گیت 'وندے ماترم گایا۔