ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگےہندوستان:وزیر اعظم نریندر مودی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-12-2021
ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگےہندوستان:وزیر اعظم نریندر مودی
ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگےہندوستان:وزیر اعظم نریندر مودی

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیجیٹل لین دین اور بینکنگ نظام سے اس میں آئی تبدیلیوں کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان نے دنیا کو دکھادیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگے ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مالیاتی ٹکنالوجی کے قائدانہ فورم ، ‘ ان فنیٹی فورم ’کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کرنسی کی تاریخ میں زبردست ارتقا دیکھنے کو ملا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پچھلے سال ہندوستان میں پہلی بار، اے ٹی ایم سے نقد پیسے نکالنے کے مقابلے موبائل سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں۔

مکمل طور پر ڈیجیٹل بینک جن کا کوئی فزیکل برانچ آفس نہیں ہے، پہلے ہی ایک حقیقت بن چکے ہیں اور ان میں سے کچھ بینک ایک دہائی سے بھی کم عرصہ میں عوامی مقام بنے ہیں۔

انہوں نے کہا ‘‘ جس طرح انسانوں کا ارتقا ہوا ہے اسی طرح سے ہماری لین دین کی شکلوں کا بھی ارتقا ہوا ہے۔ بارٹر سسٹم (ایک سامان کے بدلے دوسرے سامان کا لین دین) سے لے کر دھات تک ، سکوں سے لے کر نوٹ تک ، چیک سے لے کر کارڈ تک ،آج ہم یہاں پہنچے ہیں۔’’

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو یہ ثابت کردیا ہے کہ ٹکنالوجی یا اس سے متعلق اختراعات کو اپنانے کے معاملے میں ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔

ڈیجیٹل انڈیا کے تحت تبدیلی لانےسے متعلق کی گئی پہل نے اختراعی فن ٹیک جیسے حل کے لئے دروازے کھولے ہیں جن کا اطلاق گورننس میں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اب ان فن ٹیک پہل کو فن ٹیک انقلاب میں تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ،‘‘ایک ایسا انقلاب جو ملک کے ہر ایک شہری کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔’’ (ایجنسی )