غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں ہندوستان کی امریکا کو مدد

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 05-02-2026
غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں ہندوستان  کی امریکا کو مدد
غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں ہندوستان کی امریکا کو مدد

 



 واشنگٹن ڈی سی۔: امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے جمعرات کو کہا کہ اس نے حکومت ہند کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا تاکہ غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث خطرناک جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی شناخت تفتیش اور خاتمہ کیا جا سکے۔

امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے نیویارک کے مشرقی ضلع کے امریکی اٹارنی دفتر کے تعاون سے اعلان کیا کہ امریکا میں سرگرم بھارت سے منسلک ایک بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیم سے جڑی دو سو سے زائد ویب سائٹ ڈومین ضبط کی گئی ہیں۔ الزام ہے کہ یہ نیٹ ورک کم از کم چھ مہلک اور چار غیر مہلک اوور ڈوز کے واقعات کا ذمہ دار ہے۔ ان غیر قانونی آن لائن فارمیسیوں سے وابستہ تنظیم کی جانچ ڈی ای اے کے راکی ماؤنٹین فیلڈ ڈویژن کی جانب سے 2022 سے کی جا رہی تھی۔

ستائیس جنوری 2026 سے امریکا بھر میں ڈی ای اے دفاتر نے متعدد کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ پانچ فوری معطلی کے احکامات اور ایک وضاحت طلب نوٹس جاری کیا گیا۔ یہ انتظامی اقدامات عوام کو صحت اور سلامتی کے خطرات سے بچانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

کنٹرولڈ سبسٹینس ایکٹ کے تحت ڈی ای اے فارمیسیوں میں موجود کنٹرول شدہ ادویات کے استعمال ذخیرہ اور تقسیم کو منظم کرتی ہے۔ اس قانون کے مطابق فارمیسیاں صرف درست نسخے پر ہی ادویات جاری کر سکتی ہیں جو کسی مستند ڈاکٹر کی جانب سے جائز طبی مقصد کے لیے جاری کیا گیا ہو۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ان آن لائن فارمیسیوں کے آپریٹرز اور ان کے ساتھی بغیر درست نسخے کے غیر قانونی طور پر ادویات فروخت اور امریکا بھر میں سپلائی کر رہے تھے جس سے قانون کی خلاف ورزی ہو رہی تھی اور مریضوں کے تحفظ کے نظام کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا۔

اس تحقیق کے دوران ڈی ای اے نے ہزاروں ایسے صارفین کی نشاندہی کی جنہوں نے ان آن لائن فارمیسیوں سے ادویات خریدیں۔ بعد ازاں ڈی ای اے نے جاری تحقیقات میں مدد کے لیے عوام کو بیس ہزار سے زائد خطوط ارسال کیے ہیں۔