دوسرے دن بھی سونو سود کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-09-2021
سونو سود
سونو سود

 

 

ممبئی : اداکارسونو سود کے گھر پرانکم ٹیکس کی جانب سے دوسرے دن بھی چھاپے جاری ہیں۔ 

خیال رہے کہ مسلسل 20 گھنٹوں سے سونو سود کے اکاونٹ اور آمدنی کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔ 

  انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے اداکار کے گھر پر موجود خاندان کے افراد اوردیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

انکیم ٹیکس کی ٹیم اداکار کے گھر سے کچھ فائلیں اور کاغذات بھی لے گئے ہیں۔

سونو سود نے کورونا کے دوران ہزاروں لوگوں کی مدد کی۔ وہ ایک این جی او بھی چلا رہے ہیں ، جس کا نام 'سود چیریٹی فاؤنڈیشن' ہے۔ یہ این جی او ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن، جابز اور ٹیکنالوجی ایڈوانسمنٹ پر کام کرتی ہے۔

 ذرائع کے مطابق، محکمہ انکم ٹیکس'رئیل اسٹیٹ ڈیل کی تحقیقات کر رہا ہے۔

 دہلی حکومت نے27 اگست 2021 کو سونو سود کو اسکول کے طلباء سے متعلق پروگرام کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے۔ اس دوران ان کے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں بھی ہو رہی تھیں ، لیکن سونو نے خود کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ ان کی سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

سوشل میڈیا میں یہ باتیں چل رہی ہیں کہ سود کو ان کی پارٹی کے ساتھ وابستگی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس چھاپے کے بعد دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے سونو سود کی حمایت میں ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہےکہ سچ کے راستے میں لاکھوں مشکلات ہیں، لیکن سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما اتشی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی پر سوال اٹھایا۔ اتیشی نے کہا کہ سونو سود ایک ایسا شخص ہے جو نہ صرف بالی وڈ فلم اسٹار ہے بلکہ ایک سماجی کارکن اور عوامی مدد کرنے والا شخص ہے جس نے کوویڈ کے دوران لوگوں کو راشن فراہم کیا اور لوگوں کی مدد کی۔ یہ بہت افسوسناک ہے۔