کانگریس کے بعد، سی پی آئی نے بھی تمل ناڈو میں ٹی وی کے کی حمایت کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 08-05-2026
کانگریس کے بعد، سی پی آئی نے بھی تمل ناڈو میں ٹی وی کے کی حمایت کی
کانگریس کے بعد، سی پی آئی نے بھی تمل ناڈو میں ٹی وی کے کی حمایت کی

 



نئی دہلی
ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (بھاکپا) نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اداکار سے سیاست دان بننے والے وجے کی قیادت والی ٹی وی کے کو حکومت سازی کے لیے غیر مشروط حمایت فراہم کرے گی۔
ذرائع کے مطابق بائیں بازو کی اس جماعت نے تفصیلی غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا اور حکومت بنانے کے لیے ’’غیر مشروط حمایت کا خط‘‘ بھی جاری کر دیا۔ یہ خط تمل ناڈو کے گورنر آر. وی. آریلیکَر کے نام بھیجا گیا ہے۔تمل ناڈو کی 234 رکنی اسمبلی میں بھاکپا کے دو ارکان ہیں۔ اس اقدام سے قبل ٹی وی کے نے حکومت سازی کے لیے اپنے اتحادیوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، جن میں بھاکپا، ماکپا اور وی سی کے شامل ہیں۔
ٹی وی کے 23 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 108 نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی، تاہم وہ اکثریت کے لیے درکار 118 نشستوں کے ہدف سے چند نشستیں پیچھے رہ گئی، اسی وجہ سے اسے حکومت بنانے کے لیے حمایت کی ضرورت پیش آئی۔
پانچ ارکان اسمبلی رکھنے والی کانگریس پہلے ہی ٹی وی کے کو اپنی حمایت کا خط دے چکی ہے۔