جامعہ : طلبا کو اسٹارٹ اپ اور انٹرپرینورشپ ایکو سسٹم سمجھا نے کے لیے ورکشاپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-02-2022
 جامعہ : طلبا کو اسٹارٹ اپ اور انٹرپرینورشپ ایکو سسٹم  سمجھا نے کے لیے ورکشاپ
جامعہ : طلبا کو اسٹارٹ اپ اور انٹرپرینورشپ ایکو سسٹم سمجھا نے کے لیے ورکشاپ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

انسٹی ٹیو شنزانوویشنز کونسل(آئی آئی سی) سینٹر فارانوویشن اینڈ انٹرپرینورشپ (سی آئی ای)جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مسائل کے حل اور تصور کے موضوع پر مؤرخہ اکیس فروری دوہزار بائیس کو ایک روزہ ورکشاپ منعقد کیا۔

گزشتہ چند دنوں میں اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینورشپ ایکو سسٹم کی باریکیاں طلبا سمجھانے کے لیے آئی آئی سی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نے متعدد پروگرام کیے۔

مسئلے کے حل اور تصور کے موضو ع پر اظہا رخیال کے لیے مدعو مقرر آشو اگروال، گلوبل فاؤنڈنگ ممبر اینڈ انڈیا لیڈ،ایشیا ٹیک جرنل تھے۔جب بات تصور کی ہوتی ہے کہ تو پہلا قد م ہمیشہ مسئلہ کے انکشاف اور انھیں حل کرنے کا ہوتاہے۔

اس بصیرت افروز ورکشاپ میں صرف مسئلے کے حل پر گفتگو نہیں ہوئی بلکہ تصور او ر اس سے متعلقہ کئی تجربات کے ساجھا بھی کیے گئے۔شرکا نے انتہائی جوش و خروش اور انہماک کے ساتھ ورکشاپ کے بہترین اور سنجیدہ ماحول میں شرکت کی۔

آئی آئی سی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پچنگ اینڈ لنکیچ آف انویٹرزپر بھی مؤرخہ انیس فروری دوہزاربائیس کو ایک روزہ آن لائن ورکشاپ منعقد ہوا۔اس سیشن کے مقررین جناب ذہیب خان،سابق انٹرپرینوراور سرمایہ کار بینکر اور سچن گور،ایک سیریل انٹرپرینور اور تکنیکی مشیرتھے۔دونوں ہی جامعہ کے سابق طالب علم رہ چکے ہیں اور دونوں نے بہت سرگرمی اور تخلیقیت کے ساتھ پروگرام کیا۔اجلاس میں انٹر پرینورشپ ایکو سسٹم اور اسٹارٹ اپس کی باریکیوں کے متعلق تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

ان کی تقاریر کی معنویت و اہمیت اس لیے بڑھ گئی کہ انھوں نے جامعہ میں طالب علمی کے زمانے سے ابھی تک سفر کے تجربات سے مثالیں پیش کیں۔

انھوں نے اپنے مادر علمی جامعہ ملیہ اسلامیہ کا احسان و امتنان مانا اور مستقبل میں بھی یونیورسٹی کے طلبا کی مددسے اتفاق کیا۔ آئی آئی سی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مورخہ بیس فروری دوہزاربائیس کو ایک روزہ آن لائن ورکشاپ منعقد کیا۔ یہ ورکشاپ ڈیزائن ولیڈیشن کے مختلف ماڈلز کے ذریعے ڈیزائن ولیڈیشن کے موضوع پر تھا۔

اس سیشن کے مقررین پروفیسر ایم ایم مذکر،آئی آئی سی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رکن اور ڈاکٹر منصاف عالم کوآرڈی نیٹر آئی آئی سی جامعہ ملیہ اسلامیہ تھے۔پروفیسر مذکر نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے استعمال سے مختلف ماڈلز کے ذریعہ ڈیزائن ولیڈیشن کو طلبا کے سامنے پیش کیا۔ ان کی باتوں سے ان کی اصلی دلچسپی میکانیکل آلات و اوزار اور پروڈکٹ ڈیزائنگ میں جھلک رہی تھی۔

ڈاکٹر منصاف عالم،ای آئی سی، جرنل آف اپلائیڈ انفارمیشن ٹکنالوجی نے اپنے وسیع تجربات و مشاہدے کے ساتھ اپنے تصورات و افکار کو طلبا کے سامنے پیش کیا۔دونوں نے ممتاز اور لائق و فائق مقررین نے طلبا میں مزید انہماک اور دلچسپی و سرگرمی پید ا کردی۔

آئی آئی سی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ’نیشنل انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ پالیسی‘(این آئی ایس پی)کے موضوع پر مورخہ اٹھارہ فروری دوہزاربائیس کو ایک آن لائن رخ ساز تربیتی اجلاس منعقد کیا۔اس پروگرام کی مقرر پروفیسر منی تھامس (سابق ڈائریکٹر این آئی ٹی ٹریچی)تھیں۔

این آئی ایس پی نے ملک کی اعلی دانشگاہوں کے لیے رہنما فریم ورک تیارکیاہے اور اختراعیت،ٹکنالوجی کمرشیائیزیشن اور علمی اکائیوں میں اسٹارٹ اپس پروگرام کو بڑھاوا دینے میں تعاون کے لیے متعدد اہم اور عملی پہلوؤں کو اجاگر کیاہے۔پروفیسر منی تھامس،اس اجلاس کی مقرر سی آئی ای،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فاؤنڈنگ ڈائریکٹر تھیں جن کے آئی ای ای ای اور این آئی ٹی کے ساتھ وسیع تجربات کی وجہ سے این آئی ایس پی کے متعلق تفصیلات سے انٹرپرینورز کے لیے انوویشن کی راہیں کھلیں گی۔یہ سیشن کافی کامیاب رہا کیوں کہ اس میں بڑی تعداد میں طلبا اور فیکلٹی اراکین شریک تھے اور سامعین کے استفسارات کوپروفیسر منی تھامس کے تشفی بخش جوابات ملے۔