نہ کانگریس میں رہوں گا نہ بی جے پی میں جاؤں گا ۔کیپٹن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-09-2021
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ

 

 

نئی دہلی:سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو بریک لگا دئیے ہیں ۔در اصل امریندر سنگھ نے بدھ کو دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد امریندر کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں ، لیکن اب امریندر نے خود واضح کردیا ہے کہ وہ کانگریس میں نہیں رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے۔

اب ایک نیوز چینل سے بات چیت میں امریندر نے خود واضح کیا ہے کہ وہ کانگریس میں نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک میں کانگریس میں ہوں ، لیکن مستقبل میں نہیں ر ہوں گا۔

اگر کیپٹن امریندر کے قریبی ذرائع پر یقین کیا جائے تو یہ تنظیم دہلی سرحد پر ایک سال سے جاری کسانوں کی تحریک کو ختم کر دے گی۔ اس کے بعد پنجاب میں ایک نئی سیاسی جماعت کا آغاز کیا جائے گا ، جو پارٹیوں کی شناخت سے اوپر کیپٹن امریندر سنگھ کے گرد گھومے گی۔ اس طرح ، امریندر کسانوں کے ساتھ ساتھ مرکز کا بھی خیال رکھ کر دوہرا فائدہ حاصل کریں گے۔