دہلی ہوائی اڈے پر 4.83 کروڑ روپے کی ہائیڈروپونک چرس ضبط

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-06-2026
دہلی ہوائی اڈے پر 4.83 کروڑ روپے کی ہائیڈروپونک چرس ضبط
دہلی ہوائی اڈے پر 4.83 کروڑ روپے کی ہائیڈروپونک چرس ضبط

 



نئی دہلی
نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی (آئی جی آئی) ہوائی اڈے پر کسٹمز حکام نے بینکاک سے آنے والے ایک ہندوستانی مسافر کو تقریباً 4.80 کروڑ روپے مالیت کی ہائیڈروپونک گانجا برآمد ہونے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ یہ معلومات ایک سرکاری بیان میں دی گئی ہیں۔
مسافر 21 جون کو ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 2335 کے ذریعے بینکاک سے نئی دہلی پہنچا تھا۔ پروفائلنگ کی بنیاد پر گرین چینل عبور کرنے کے بعد اسے روک لیا گیا۔بیان کے مطابق، سامان کی ایکس رے جانچ کے دوران کچھ مشتبہ اشیا نظر آئیں۔
اس کے بعد تفصیلی تلاشی لینے پر تقریباً 13.84 کلوگرام ہائیڈروپونک گانجا برآمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ سامان کی جانچ کے دوران تقریباً 13 ہزار 840 گرام ہائیڈروپونک گانجا پایا گیا۔ ضبط کیے گئے اس ممنوعہ مادے کی تخمینی مالیت تقریباً 4.83 کروڑ روپے ہے۔
مسافر کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مشتبہ ہائیڈروپونک گانجا اور اس کی پیکنگ میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس ممنوعہ منشیات کے ماخذ اور اس کی منزل کا پتہ لگایا جا سکے۔ اس کے علاوہ یہ بھی جانچا جا رہا ہے کہ آیا ملزم کسی بڑے منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے وابستہ ہے یا نہیں