حیدرآباد:ماں کی لاش کے ساتھ بیٹے نے تین دن گذارے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-05-2022
حیدرآباد:ماں کی لاش کے ساتھ بیٹے نے تین دن گذارے
حیدرآباد:ماں کی لاش کے ساتھ بیٹے نے تین دن گذارے

 

 

آواز دی وائس، حیدرآباد

ذہنی طورپر متاثربیٹے نے ماں کی لاش کے ساتھ فلیٹ میں تین دن گذارے۔ یہ انوکھا واقعہ ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی ملکاجگری وشنوپوری کالونی میں پیش آیا۔

پڑوسیوں نے فلیٹ سے بدبو آنے کی پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس کے وہاں پہنچنے پر یہ سارامعاملہ سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ کے مائتری نواس اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں اس خاتون کی مشتبہ موت ہوگئی تاہم خاتون کی موت کے بعد اس کے بیٹے سائی کرشنا نے تین دن مسخ شدہ لاش کے ساتھ گذارے۔

اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ کسی بات پر ماں اوربیٹے کا جھگڑا ہوا۔مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیاکہ ذہنی طورپر متاثربیٹے نے ہی جھگڑے کے بعد اپنی ماں کا قتل کردیا اور اس کے ساتھ اُسی فلیٹ میں تین دن گذارے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے خاتون کے بیٹے کو حراست میں لے لیااور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔