سمندری طوفان جوادکا خطرہ،پی ایم کی میٹنگ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-12-2021
سمندری طوفان جوادکا خطرہ،پی ایم کی میٹنگ
سمندری طوفان جوادکا خطرہ،پی ایم کی میٹنگ

 

 

نئی دہلی: سمندری طوفان جواد کے 4 دسمبر کو ریاست میں پہنچنے کے امکان کے بعد اوڈیشہ حکومت نے تمام اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے 48 گھنٹوں میں جنوبی انڈمان سمندر پر کم دباؤ کا علاقہ بننے اور اس کے طوفان میں شدت اختیار کرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، سمندری طوفان 4 دسمبر کو اڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ دریں اثنا، طوفان کی پیش گوئی کے درمیان اوڈیشہ کے کچھ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ریاست نے بچاؤ اور راحت کی کاروائیوں کے لیے این ڈی آر ایف، او ڈی آر اے ایف اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو طلب کرکے آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی تیار کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کچھ اضلاع میں سرخ، نارنجی اور پیلا الرٹ بھی جاری کیا ہے، جس میں اگلے چند دنوں میں 'بھاری' سے 'بہت بھاری' بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسمیات کے دفتر نے کہا کہ جنوبی انڈمان سمندر اور اس سے ملحقہ علاقے میں کم دباؤ کا علاقہ کے سبب 3 دسمبر کے آس پاس طوفان شدت اختیار کر جائے گا۔ یہ نظام شمال مغرب کی طرف بڑھے گا اور 4 دسمبر کے آس پاس شمالی آندھرا پردیش-اڈیشہ کے ساحل تک پہنچے گا

۔ 4 دسمبر کو اڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے والےطوفان کے پیش نظر، آئی ایم ڈی نے گجپتی، گنجم، پوری اور جگت سنگھ پور اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ بارش کا ایک اور نظام ہندوستان کے مغربی ساحل کو متاثر کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

تازہ ترین پیشین گوئی کے مطابق، مغربی مہاراشٹر کے اوپر ایک سائیکلونک گردش جمعرات کو گجرات اور مہاراشٹر کے ساحل پر 50 ملی میٹر کی مقامی بھاری بارش لانے کا امکان ہے۔

دریں اثنا، شمالی ہندوستان میں، ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس جمعرات کو ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں بارش یا برف باری کا امکان ہے۔

جمعرات کو گجرات، مغربی مدھیہ پردیش اور ملحقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کافی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ دریں اثنا، مغربی ہمالیائی خطے اور شمال مشرقی ہندوستان میں کئی دنوں تک سردی معمول سے کہیں زیادہ ہو جائے گی۔