ہب اینڈ اسپوک ماڈل سفر کو مختصر کرے گا : مودی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-06-2026
ہب اینڈ اسپوک ماڈل سفر کو مختصر کرے گا : مودی
ہب اینڈ اسپوک ماڈل سفر کو مختصر کرے گا : مودی

 



نئی دہلی
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کے "ہب اینڈ اسپوک" ماڈل سے مسافروں کے سفر کا وقت کم ہوگا اور ساتھ ہی ہندوستان کے مختلف علاقوں کو عالمی مواقع کے مزید قریب لایا جا سکے گا۔اس ماڈل کے تحت پہلی بین الاقوامی فضائی سروس کے آغاز کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ بہتر بین الاقوامی رابطے سے تجارت، سیاحت، سرمایہ کاری، تعلیم اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ ماڈل چھوٹے شہروں کے لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے عالمی مقامات تک رسائی فراہم کرتا ہے، جبکہ اشیا اور خدمات کی نقل و حرکت کو بھی فروغ دیتا ہے۔ اس سے علاقائی ترقی میں مدد ملے گی اور ہندوستان کی اقتصادی نمو مزید مضبوط ہوگی۔
ہب اینڈ اسپوک ماڈل کا مقصد دوسرے اور تیسرے درجے کے (چھوٹے اور درمیانے) شہروں کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی منزلوں کے ساتھ بلا تعطل فضائی رابطہ فراہم کرنا ہے۔
اس ماڈل کے تحت ایئر انڈیا نے جمعرات کو وارانسی سے اپنی پروازوں کا آغاز کیا ہے، جو مسافروں کو دہلی کے ذریعے دنیا کے مختلف بین الاقوامی شہروں سے جوڑیں گی۔یہ ماڈل ہندوستان کو ایک عالمی ہوا بازی مرکز (گلوبل ایوی ایشن ہب) بنانے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے شہروں کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی مقامات کے ساتھ مؤثر اور مسلسل رابطے میں لایا جائے گا۔
ہب اینڈ اسپوک (ایچ اینڈ ایس) ماڈل کے تحت چھوٹے ہوائی اڈوں، جنہیں "اسپوک" کہا جاتا ہے، سے مسافر بڑے ہوائی اڈوں یعنی "ہب" تک پہنچیں گے اور وہاں سے بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کر سکیں گے۔
وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر اس منصوبے کو تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر عالمی رابطہ نہ صرف سفر کو آسان بنائے گا بلکہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور کاروباری سرگرمیوں کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔
انہوں نے کہ کہ یہ ماڈل چھوٹے شہروں کے لوگوں کو عالمی منزلوں تک آسان رسائی فراہم کرے گا، اشیا اور خدمات کی ترسیل کو بہتر بنائے گا، علاقائی ترقی کو رفتار دے گا اور ہندوستان کی معیشت کو مزید مضبوط بنائے گا۔