دھوم دھام سے منایا گیا رنگوں کا تہوار ہولی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دھوم دھام سے منایا گیا رنگوں کا تہوار ہولی
دھوم دھام سے منایا گیا رنگوں کا تہوار ہولی

 


نئی دہلی: ہولی کا تہوار جمعہ کو پورے ملک میں دھوم دھام اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران عوام نے پورے رسومات کے ساتھ پوجا کی اور بعد میں گلال لگاکر ایک دوسرے کو ہولی کی مبارکباد دی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے ہولی کی نیک خواہشات پیش کیں اور مبارکباد دی۔

مذہبی شہر بنارس، اجودھیا اور متھرا سمیت پورے اترپردیش میں رنگوں کا تیوہار ہولی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران ڈھول -نقاروں کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آئے۔ صبح سے ہی ہر گلی اور محلے پر رنگ و گلال کی بارش ہوتی نظر آئی۔

عوام نے اپنی رنجشیں بھلا کر گلے لگا کر رنگ و گلال جم کر اڑایا اور میٹھی گجھیوں سے منھ میٹھا کروایا۔ ہولی کے موقع پر کاشی، متھرا کے علاوہ گورکھپور اور اٹاوہ میں سیفئی خاص توجہ کا مرکز بنا رہا۔ رنگ گلال کے تیوہار ہولی کے موقع پر رام پور میں ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کرنے والی مت کٹے دولہے کی بارات اس بار گدھے کی بجائےٹھیلے پر بیٹھا کر نکالی گئی۔

وہیں، راجستھان کی راجدھانی میں ہولی کے موقع پرعوام میں جوش و خروش دیکھا گیا اور وہ صبح سے ہی رنگوں میں نظر آئے اور ریاست بھر میں دھولنڈی کا تیوہار جوش و خروش سے منایا گیا ہے۔ شہروں اور دیہاتوں میں لوگوں نے چانگ کی تھاپ پر پھاگ کے گیت گاتے رہے جبکہ مختلف گروپ میں مرد، خواتین اور بچے ہاتھوں میں رنگ پکڑے ایک دوسرے کو لگاتے نظر آئے جبکہ ڈھول اور چانگ کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ہولی کا تیوہار منایا گیا۔