ان کے افکار اور نظریات بے شمار لوگوں کو متاثر کرتے ہیں وزیراعظم مودی کا تمل شاعر تھیروولور کو خراجِ عقیدت

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 16-01-2026
ان کے افکار اور نظریات بے شمار لوگوں کو متاثر کرتے ہیں وزیراعظم مودی کا تمل شاعر تھیروولور کو خراجِ عقیدت
ان کے افکار اور نظریات بے شمار لوگوں کو متاثر کرتے ہیں وزیراعظم مودی کا تمل شاعر تھیروولور کو خراجِ عقیدت

 



 نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز مشہور تمل شاعر اور فلسفی تھیروولور کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھیروولور کی تعلیمات بے شمار لوگوں کو متاثر کرتی ہیں اور تمل تہذیب کی بہترین اقدار کی عکاسی کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں وزیراعظم مودی نے لکھا کہ آج تھیروولور ڈے کے موقع پر ہم ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھیروولور کو خراج پیش کرتے ہیں جن کے افکار اور نظریات لاتعداد افراد کے لیے مشعل راہ ہیں۔ وہ ایک ایسے سماج کے قائل تھے جو ہم آہنگ اور رحم دل ہو۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تھیروولور کی دانش کو سمجھنے کے لیے تروکورل کا مطالعہ کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تھیروولور تمل ثقافت کی بہترین نمائندگی کرتے ہیں اور میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ تروکورل پڑھیں جو عظیم تھیروولور کی غیر معمولی ذہانت کی جھلک پیش کرتی ہے۔

تھیروولور ڈے ہر سال 16 جنوری کو تمل ناڈو اور پڈوچیری میں شاعر اور فلسفی تھیروولور کی خدمات کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی تھیروولور کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھیروولور کی تصنیف تروکورل اخلاقیات حکمرانی ہمدردی اور انسانی اقدار پر ایسی رہنمائی فراہم کرتی ہے جو آج بھی دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔

اوم برلا نے ایکس پر لکھا کہ عظیم تمل سنت شاعر اور فلسفی تھیروولور کے یوم پیدائش پر انہیں باادب خراج پیش کرتا ہوں۔ اپنی لازوال کتاب تروکورل کے ذریعے انہوں نے دنیا کو اخلاقیات حکمرانی راست بازی اور رحم دلی پر گہری رہنمائی دی۔ ان کی تعلیمات وقت مذہب اور جغرافیے سے بالاتر ہو کر انسانیت کو سماجی ہم آہنگی اور انسانی وقار کی قدروں کے ساتھ متاثر کرتی رہتی ہیں۔

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے بھی تھیروولور کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ تروکورل کی عالمی تعلیمات مختلف ثقافتوں میں یکساں طور پر اثر رکھتی ہیں اور انسانیت کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تھیروولور ڈے پر عظیم فلسفی شاعر سنت اور بے مثال ثقافتی علامت تھیروولور کو سلام۔ تروکورل کے آفاقی نظریات اور اقدار تمام ثقافتوں میں گونجتے ہیں اور ہمیشہ انسانیت کے لیے علم اور ترغیب کا ذریعہ رہیں گے۔ ان کی تعلیمات ہمیں ہمارے مقاصد میں رہنمائی دیتی رہیں گی۔