ہماچل پردیش: 3.5 کروڑ روپے نقدی اور قیمتی زیورات برآمد۔ 7 افراد گرفتار

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 06-08-2026
ہماچل پردیش: 3.5 کروڑ روپے نقدی اور قیمتی زیورات برآمد۔ 7 افراد گرفتار
ہماچل پردیش: 3.5 کروڑ روپے نقدی اور قیمتی زیورات برآمد۔ 7 افراد گرفتار

 



کانگڑا: ہماچل پردیش پولیس نے کانگڑا ضلع میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 3.5 کروڑ روپے مالیت کی نقد رقم اور سونے ہیرے چاندی کے زیورات برآمد کیے ہیں۔ اس معاملے میں پنجاب کے تین باشندوں سمیت مجموعی طور پر سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دہرا سب ڈویژن کے رکھڑ پولیس تھانے میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 316(2) اور 61(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دہرا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ دھول نے بدھ کے روز بتایا کہ 29 جون کو ایک شخص نے شکایت درج کرائی تھی کہ اس کے بعض رشتہ داروں نے 2.5 کروڑ روپے نقد اور تقریباً 4 سے 4.5 کلوگرام سونے چاندی اور ہیروں کے زیورات چھپا رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے تفصیلی تحقیقات کیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ان کارروائیوں کے دوران 90 لاکھ روپے نقد 801 امریکی ڈالر اور تقریباً 2.5 کروڑ روپے مالیت کے زیورات برآمد کیے گئے جن میں 1.324 کلوگرام سونا بھی شامل ہے جبکہ چاندی اور ہیروں کے زیورات بھی ضبط کیے گئے۔ اس کارروائی میں سات افراد کو حراست میں لیا گیا۔دریں اثنا 17 جولائی کو شملہ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو الگ الگ مقدمات میں 2.28 کروڑ روپے مالیت کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی تھی۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ذریعے بنائے گئے مالیاتی ڈھانچے کو توڑنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ ان کے اثاثے بھی ضبط کیے جا سکیں۔پہلے مقدمے میں 19 ستمبر 2024 کو کوٹ کھائی پولیس تھانے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 21 27 اے اور 29 کے علاوہ بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 111 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں 17 ملزمان کے مالی معاملات کی تحقیقات کی گئیں۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے 16 گاڑیاں سولن میں دو رہائشی فلیٹ اور ایک رہائشی مکان خریدا گیا تھا جن کی مجموعی مالیت تقریباً 2.05 کروڑ روپے ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اثاثے ملزمان کی قانونی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتے تھے اس لیے قانون کے مطابق انہیں ضبط کر لیا گیا۔دوسرے مقدمے میں 21 اپریل 2026 کو بالوگنج پولیس تھانے میں اس وقت مقدمہ درج کیا گیا جب قومی شاہراہ 05 پر تارا دیوی روڈ کے قریب ملزم رشبھ کمار کے قبضے سے 8 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ بعد ازاں 25 اپریل کو بادل عرف تتلا کو بھی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 29 کے تحت گرفتار کیا گیا۔