کرناٹک حجاب تنازع: عدالت نے کیا فیصلہ محفوظ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-02-2022
کرناٹک حجاب تنازع: عدالت نے کیا فیصلہ محفوظ
کرناٹک حجاب تنازع: عدالت نے کیا فیصلہ محفوظ

 

 

آواز دی وائس، بنگلورو

کرناٹک ہائی کورٹ  کی تین رکنی بینچ نے جمعرات کو حجاب تنازعہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے اس معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ یہ حجاب تنازع کے سلسلے کی11ویں سماعت تھی۔  تاہم عدالت اپنا فیصلہ کب سنائے گی اس کی تاریخ ابھی نہیں بتائی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر جاری تنازع کے درمیان کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو اس معاملے سے متعلق تمام عرضیوں کی سماعت مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ کے فل بنچ نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ توقع ہے کہ ہائی کورٹ اگلے ہفتے کے اوائل میں اس کیس میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔

 چیف جسٹس ریتو راج اوستھی، جسٹس کرشنا ایس۔ دکشت اور جسٹس جے ایم قاضی کی تین رکنی بنچ نے تمام فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایک درخواست گزارکی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے سینئر وکیل یوسف مچھالا نے آج دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی جانب سے طالبات کو حجاب پہننے سے روکنا غلط ہے کیونکہ حدیث میں حجاب پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ ضروری مذہبی عمل کو ضمیر کی آزادی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ اس پر مداخلت کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پربھولنگ نودگی نے کہا کہ حجاب پہننا قرآن کا لازمی عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسے لازمی سمجھا جاتا ہے تو یہ سائرہ بانو کیس میں عدالت کے فیصلے کے خلاف ہوگا۔ دوسری طرف سینئر ایڈوکیٹ روی ورما کمار نے دلیل دی کہ مقامی ایم ایل اے کو تھالی میں کالج سونپ دیا ہے، جس کے پاس کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے 11 دیگر ارکان کو نامزد کرنے کااختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا، "ایک اسمبلی ممبر کو ایگزیکٹو پاور سونپنا ناقابل قبول ہے۔ ایم ایل اے کی کوئی جوابدہی نہیں ہوتی ہے۔

یہ اس کے کنٹرول زون میں نہین آتا۔ مان لیاجائے کہ فنڈز کا غبن ہوتا ہے اور کمیٹی اس کے لئے ذمہ دار ہوتی ہے، تو سی ڈی سی کو کون جوابدہ ٹھہرائے گا۔" دوسری جانب درخواست گزار ڈاکٹر ونود کلکرنی نے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی سے مسلم لڑکیوں کی ذہنی صحت متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا، ’’ حجاب ثقافتی عمل کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ رواج گزشتہ 1400 برسوں سے جاری ہے۔

 آج کی سماعت کے دوران، بنچ نے عرضی گزاروں کے سینئر ایڈوکیٹ یوسف مچھالا اور ایڈوکیٹ روی ورما کمار اور ایڈوکیٹ محمد طاہر کی طرف سے دلائل سنے۔

مزید عدالت نے ایک پی آئی ایل کو مسترد کر دیا جس میں میڈیا ہاؤسز کو حجاب میں ملبوس طلباء اور اساتذہ کا تعاقب کرنے سے روکنے کے لیے ان کے اسکولوں اور کالجوں میں جانے اور ان کے اسکولوں کے قریب بچوں اور اساتذہ کی ویڈیو گرافی اور تصاویر لینے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ جواب دہندگان نے 'آئینی اخلاقیات' کا مسئلہ اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ حجاب کو ایک لازمی مذہبی عمل قرار دینا ان خواتین کے وقار کو کم کرنے کے مترادف ہوگا جو سر پر اسکارف نہیں پہنتی ہیں۔

 درخواست گزاروں میں سے ایک کی طرف سے سینئر وکیل یوسف مچھالا نے دلائل دیتے ہوئے جواب جمع کرایا۔   ہم نے صرف اتنا کہا ہے کہ سر کو کپڑے سے ڈھانپنے دیا جائے۔ کالج کے لیے ہمیں ایسا کرنے سے روکنا درست نہیں ہے۔  حتیٰ کہ حدیث میں ہے کہ چہرے کو ڈھانپنے کی ضرورت نہیں بلکہ حجاب پہننا ہے۔ یہ ایک منظور شدہ پوسٹ ہے۔ حکومت اپنے جواب میں اس موقف کو تسلیم کرتی ہے۔  ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ قرآن میں جو کہا گیا ہے وہ ضروری نہیں حالانکہ یہ لازمی ہے۔ یہ شاہ بانو کے برعکس ہے۔

سینئر وکیل دیو دت کامت نے اپنے جوابی دلائل میں کہا کہ ریاست پسند کو محدود کرنے کے لیے آئینی اخلاقیات کا حوالہ دے رہی ہے، اس کے برعکس سپریم کورٹ کے پسند کے حامی فیصلوں میں اس تصور کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل کی سماعت کے دوران، ریاستی حکومت نے دلیل دی تھی کہ حجاب پہننے کے عمل کو سبری مالا اور تین طلاق کے فیصلوں میں سپریم کورٹ کے ذریعہ طے شدہ آئینی اخلاقیات کے امتحان پر پورا اترنا چاہئے۔