ہماچل میں شدید بارش، سیلاب سے سڑکیں بند

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2026
ہماچل میں شدید بارش، سیلاب سے سڑکیں بند
ہماچل میں شدید بارش، سیلاب سے سڑکیں بند

 



شملہ: ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب درمیانی سے شدید بارش کے باعث اچانک سیلاب آ گیا، جس سے چمبا اور کلو اضلاع میں اہم سڑکیں بند ہو گئیں۔

حکام کے مطابق چمبا ضلع کی چوراہ سب ڈویژن میں پانگولا نالہ میں اچانک سیلاب آنے کے باعث چمبا-تِسا سڑک بند ہو گئی، جبکہ کلو ضلع میں لارجی-سینج سڑک پر پاگل نالہ میں طغیانی کے سبب ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق منڈی ضلع کے جوگندر نگر میں سب سے زیادہ 97 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے بعد کانگڑا میں 74.8 ملی میٹر، پالَم پور میں 35.4 ملی میٹر، بھروائیں میں 34 ملی میٹر، سراہن میں 32.5 ملی میٹر، روہڑو میں 30 ملی میٹر اور دھرم شالہ میں 27.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پیر کے روز پیش گوئی کی ہے کہ کانگڑا، اونا اور سرمور اضلاع میں بعض مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے، جبکہ چمبا، منڈی اور شملہ اضلاع میں بعض علاقوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔