نئی دہلی (اے این آئی) ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے اپنے آبائی صوبے پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ریونیو، ری ہیبلیٹیشن اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر ایس ہردیپ سنگھ منڈیاں کے مطابق، سیلاب نے 12 اضلاع میں 2.56 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثرکیا ہے، ہزاروں بے گھر ہوگئے جبکہ جانی و مالی نقصان کے ساتھ زرعی زمینیں اور مویشی بھی برباد ہوئے۔
شبھمن گل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(X)پر لکھا:
"میرا پنجاب سیلاب سے تباہ ہوگیا دیکھ کر دل ٹوٹ گیا۔ پنجاب ہمیشہ ہر آفت سے زیادہ مضبوط رہے گا اور ہم اس سے بھی اٹھ کھڑے ہوں گے۔ میری دعائیں تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔"
ہربھجن سنگھ کا عملی تعاون
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے لیے 10 کشتیاں فراہم کریں گے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی:
"میں خود متاثرہ علاقوں میں گیا ہوں۔ یہ ہمارے لوگوں کے لیے بہت مشکل وقت ہے۔ ہم سب ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ میں وزیر اعظم مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ پنجاب کی مدد کریں۔ پنجاب ملک کا اناج گھر ہے، اور اب ہمیں سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔"
حکومتی اقدامات
ریاستی حکومت نے فوری ریلیف کے طور پر 129 ریلیف کیمپقائم کیے ہیں جہاں اس وقت 7,144 افرادپناہ لیے ہوئے ہیں:
کل 1,044 دیہاتمتاثر ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ گرداسپور (321 دیہات) شامل ہے۔
سب سے زیادہ متاثرہ علاقے
ریسکیو آپریشن
امدادی سرگرمیوں کے لیے کئی ایجنسیاں متحرک ہیں:
پنجاب کے عوام اس وقت شدید مشکلات میں ہیں، اور ہر سطح پر تعاون کی اپیل کی جا رہی ہے۔