چوکسی کی ضمانت عرضی پر سماعت 11 جون تک ملتوی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2021
چوکسی کے داو پینچ
چوکسی کے داو پینچ

 

 

روسیوو: ڈومینیکا ہائیکورٹ نے مفرور ہیرے کے تاجر میہول چوکسی کی ضمانت عرضی پر سماعت 11 جون تک ملتوی کردی ہے۔

 دراصل مجسٹریٹ کے ذریعہ ضمانت عرضی کو مسترد کئے جانے کے بعد چوکسی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ضمانت کی درخواست پر سماعت جج واینانٹے ایڈریان روبرٹس کی زیر صدارت ہوئی۔چوکسی کی جانب سے جولین پریووسٹ ، وائنے نورڈے ، وائنے مارش ، کارا شلنگ فورڈ مارش عدالت میں پیش ہوئے۔

تاہم حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوشن شیرما ڈارلیمپل موجود رہے ، جنھوں نے چوکسی کی ضمانت کی سخت مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ چوکسی ملک چھوڑ کر بھاگ سکتا ہے۔ جج نے اس معاملے کو 11 جون تک ملتوی کردیا ہے۔

 قابل ذکرہے کہ 23مئی کو چوکسی پراسرار حالات میں انٹیگوا اور باربوڈا سے لاپتہ ہو گیا تھا اور اسے پڑوسی ملک ڈومینیکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر پکڑا گیا تھا۔