ہرش سنگھاوی گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ مقرر

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 17-10-2025
ہرش سنگھاوی گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ مقرر
ہرش سنگھاوی گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ مقرر

 



گاندھی نگر/ آواز دی وائس
گجرات کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے دوران، ماجورا سے رکن اسمبلی ہرش سنگھوی کو نائب وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا، جب کہ وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی قیادت میں 25 وزراء نے جمعہ کو گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں حلف لیا۔ہرش سنگھوی پچھلی کابینہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ کے عہدے پر فائز تھے اور وہ ماجورا اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرتے ہوئے گجرات قانون ساز اسمبلی کے تین بار رکن رہ چکے ہیں۔
گجرات کے گورنر آچاریا دیوورَت نے کابینہ میں شامل ہونے والے 25 وزراء کو حلف دلایا۔ وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت کابینہ کی کل تعداد اب 26 ہو گئی ہے۔ نئی کابینہ میں چہروں کی شمولیت حکومت کے قیام کے تین سال بعد اور 2027 کے اسمبلی انتخابات سے دو سال قبل کی گئی ہے۔
ویس نگر کے رکن اسمبلی رُشیکیش پٹیل، جن کے پاس صحت، تعلیم اور قانون کے محکمے تھے، کامریج کے رکن اسمبلی پرفل پَنشریا (وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور) اور جسدن کے رکن اسمبلی کنورجی باولیا، جو وزیر برائے آبی وسائل تھے، کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
پارڈی کے رکن اسمبلی کنوبھائی دیسائی، جن کے پاس مالیات، توانائی اور پیٹرو کیمیکلز کے قلمدان تھے، اور بھاونگر رورل کے رکن اسمبلی پرشوتّم سولنکی، وزیر مملکت برائے ماہی پروری، کو بھی دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
گان­ڈیوی کے رکن اسمبلی نریش پٹیل، آسروا کی رکن اسمبلی اور احمدآباد کی سابق نائب میئر درشنا واگھیلا، کوڈینار کے رکن اسمبلی اور سابق گجرات بی جے پی ایس سی مورچہ کے سربراہ پردیومن واجا، موربی کے رکن اسمبلی کانتی لال امرتیا، اور وڈودرا سٹی کی رکن اسمبلی منیشا وکیل ریاستی کابینہ کے نئے چہروں میں شامل ہیں۔ پوربندر کے رکن اسمبلی ارجن موندھواڑیا، جنہوں نے پچھلے سال کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
سابق گجرات بی جے پی صدر اور بھاونگر کے رکن اسمبلی جیتو واگھانی، امریلی کے رکن اسمبلی اور اسمبلی میں بی جے پی کے نائب چیف وِپ کوشِک ویکاریا، بنسکانٹھا کے رکن اسمبلی سوروپ جی تھاكور، انجَر کے رکن اسمبلی تِرکم چھنگا، نیزار کے رکن اسمبلی جے رام گامِت، جام نگر نارتھ کی رکن اسمبلی ریوا با جڈیجا، بھلّودا کے رکن اسمبلی پی سی بارندا، دہود کے رکن اسمبلی رمیش کتارا، انکلیشور کے رکن اسمبلی اشور سنگھ پٹیل، دیسا کے رکن اسمبلی پروین مالی، بورسَد کے رکن اسمبلی رمن بھائی سولنکی، پیٹلاڈ کے رکن اسمبلی کملیش پٹیل اور مہودھا کے رکن اسمبلی سنجے سنگھ مہیدا بھی نئی کابینہ کا حصہ ہیں۔
اس سے قبل جمعرات کے روز، وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے علاوہ تمام 16 وزراء نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ گجرات میں وزراء کی زیادہ سے زیادہ تعداد 27 ہو سکتی ہے، جو 182 رکنی اسمبلی کے 15 فیصد کے برابر ہے۔
اس سے پہلے، گجرات کی کابینہ میں کل 17 وزراء (وزیراعلیٰ سمیت) شامل تھے، جن میں آٹھ کابینہ وزراء اور آٹھ وزراء مملکت تھے۔