ہریدوار:ہندو،مسلمانوں نے مل کرکیا خون عطیہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-05-2023
ہریدوار:ہندو،مسلمانوں نے مل کرکیا خون عطیہ
ہریدوار:ہندو،مسلمانوں نے مل کرکیا خون عطیہ

 

ہریدوار: سدکول میں آل اوور ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کیمپ میں ہندو اورمسلمانوں نے خون کا عطیہ دے کر انسانیت کا دھرم نبھایا۔ اس دوران 50 یونٹ خون جمع کیا گیا۔

سالم پور، سدکول میں فائٹ کیرئیر کے دفتر میں کیمپ میں خون کے عطیہ دہندگان نے حصہ لیا۔ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے سابق ضلع پنچایت صدر راؤ آفاق نے کہا کہ خون عطیہ کرتے وقت کوئی نہیں دیکھتا کہ خون ہندو کا ہے یا مسلمان کا۔ پھر ضرورت مند کی جان بچانا سب سے ضروری ہے۔ ہندو مسلم یونین کے ریاستی صدر راؤ اخلاق اور سیکرٹری مصطفیٰ محمد نے کہا کہ مذہب کی لڑائی کی بات کرنا منافقت ہے۔

انسانیت کی خدمت ہی اصل دین ہے۔ لائف سیونگ بلڈ بینک کی ٹیم نے خون جمع کیا۔ بلڈ بینک کے ڈاکٹر۔ انو شرما، ڈاکٹر راہول اور ڈاکٹر میناکشی نے خون عطیہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس دوران ممتاز بھائی، گلشن وار چودھری، جاوید، تبریز عالم، راکیش شرما، راؤ سرفراز، پنکج رانا، جمعہ، سندیپ، محفوظ، یونس، وسیم، بھورے بھائی، سنیل گورو، بلال، ریاض، نہار رنجن وغیرہ موجود تھے۔