حج2023: درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-02-2023
حج2023:  درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز
حج2023: درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز

 

 

نیو دہلی: سفر حج 2023کے لیے حج فارم جمع کرنے کا باضابطہ آغازآج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے آفس حج منزل،آصف علی روڈ، نئی دہلی میں ہوا۔ اور یہ سلسلہ10؍مارچ2023 تک چلتا رہے گا۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جناب جاوید عالم خان نے اس سلسلے میں اپنے پریس بیانیہ میں بتایا کہ آج 10؍فروری2023 سے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ

https://hajcommittee.gov.in

پرفارم بھرنے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جو لوگ حج2023 پر جانے کے خواہشمند ہیں وہ درخواست دے دیں ۔

درخواست گذار کے پاس10؍مارچ2023 یا اس سے پہلے کا جاری کیا ہوا مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا چاہیے جس کی میعاد کم سے کم 03؍فروری2024یا اس کے بعد کی رتاریخ کا جاری کیا گیا ہونا لازمی ہے۔ساتھ ہی پاسپورٹ سائز فوٹو، آدھار کارڈ، کورونا ویکسین سرٹیفکٹ اورگروپ لیڈر کا بینک اکاونٹ کا کینسل چیک ہونا بھی لازمی ہے۔

ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ4 لوگ درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ45سال سے زیادہ عمر کی خواتین اکیلی بھی درخواست دینے کی اہل ہونگی۔ جناب جاوید عالم خان نے مزید بتایا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی،حج منزل، آصف علی روڈ، نئی دہلی میں گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی آن لائن فارم بھرنے اور جمع کرنے کی سہولیات دفتری اوقات میں بدستور جاری رہینگی۔

مزید جانکاری کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر کے فون نمبر011-23230507پرپیر سے جمعہ کے درمیان صبح10بجے سے شام05بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی (حکومت دہلی)حج منزل، آصف علی روڈ، نئی دہلی-