نئی دہلی::بھارت کی آئی ٹی سروسز کی برآمدات کی شرحِ نمو ایچ-1 بی ویزا فیس میں بڑے اضافے کے باعث 4 فیصد سے کم رہنے کا خطرہ ہے۔ یہ بات ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے جسے ایمکے(Emkay) نے جاری کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ مالی سال 2026 میں 5 فیصد کی شرحِ نمو ہوگی اور آئندہ پانچ سالوں میں اوسط سالانہ شرحِ نمو(CAGR) 7 فیصد کے قریب رہے گی۔رپورٹ کے مطابقمالی سال 2025 میں بھارت کی آئی ٹی/سافٹ ویئر کی برآمدات مجموعی طور پر 181 ارب ڈالر اور خالص 160 ارب ڈالر رہی۔ ہم نے مالی سال 2026 کے لیے خالص آئی ٹی سروسز برآمدات میں 5 فیصد کی شرحِ نمو فرض کی تھی، اور آئندہ پانچ برسوں میں 7 فیصدCAGR کا اندازہ لگایا تھا۔ تاہم یہ شرح ایچ-1 بی ویزا سے متعلق مسلسل خدشات اور جی سی سی(Global Capability Centres) کے ارتقاء پر منحصر رہتے ہوئے 4 فیصد سے بھی کم ہوسکتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، بھارت کی آئی ٹی اور سافٹ ویئر برآمدات مالی سال 2025 میں مجموعی 181 ارب ڈالر اور خالص 160 ارب ڈالر تھیں۔ اس وقت گلوبل کیپیبلٹی سینٹرز(GCCs) پہلے ہی 65 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی برآمدات میں حصہ ڈال رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جی سی سی کا ارتقاء اور آئی ٹی کمپنیوں کے نئے ترقیاتی ماڈلز اپنانا مستقبل میں اس شعبے کے منظرنامے کو تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ماہرین کے مطابق، قریبی مدت میں آمدنی اور مارجن پر اثرات محدود رہیں گے۔ تاہم اگر ویزا فیس میں یہ اضافہ برقرار رہا تو یہ روایتی برآمدی ماڈلز کو متاثر کر سکتا ہے۔ایمکے گلوبل کی چیف اکانومسٹ، مدھاوی اروڑا نے کہاکہ قریب المدتی اثرات آئی ٹی کی آمدنی/مارجن پر محدود ہو سکتے ہیں۔ لیکن اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو یہ بھارتی آئی ٹی برآمدات اور کمپنیوں کے روایتی ماڈلز کو متاثر کرے گی، پروجیکٹ مارجنز پر دباؤ ڈالے گی، بھارتی آئی ٹی سپلائی چین اور آن سائٹ پروجیکٹس کو متاثر کرے گی۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ڈلیوری اور برآمدات کے ماڈل میں تبدیلی، آفشورنگ کی طرف رجحان، آئی ٹی برآمدات کے لیے کچھ متبادل بھی فراہم کر سکتا ہے۔"
حالیہ دنوں میں امریکہ نے ایچ-1 بی ویزا فیس نئے ویزوں کے لیے 1,500 سے 4,000 ڈالر کے دائرے سے بڑھا کر 100,000 ڈالر کر دی ہے۔ یہ تبدیلی موجودہ ویزا ہولڈرز یا ان کی تجدید پر اثر انداز نہیں ہوگی، لیکن بھارتی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے، جو نئے آن سائٹ ویزوں پر انحصار کرتی ہیں، یہ ایک بھاری بوجھ ثابت ہو سکتا ہے۔کوٹک مہندرا اے ایم سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نیلش شاہ نے کہا کہ امریکہ کی ایچ-1 بی ویزا پر پابندیاں بھارتیوں کو زیادہ متاثر کریں گی، بھارتی آئی ٹی سروس کمپنیوں کو کم۔ ہمیں بھارت میں ایسا نظام بنانا ہوگا کہ ہماری صلاحیتوں کوباہر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ کوریائی کارکنوں کو باندھنے یا اچانک ایچ-1 بی ویزا میں تبدیلی جیسے اقدامات وقت کے ساتھ امریکہ کی معیشت پر منفی اثر ڈالیں گے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کمپنیاں دباؤ کو کم کرنے کے لیے زیادہ تر ڈلیوری آف شور منتقل کر سکتی ہیں، تاہم اگر مجوزہ"HIRE Act" منظور ہو گیا تو خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں