گجرات:دلت لیڈراور ایم ایل اے جگنیش میوانی گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
گجرات:دلت لیڈراور ایم ایل اے جگنیش میوانی گرفتار
گجرات:دلت لیڈراور ایم ایل اے جگنیش میوانی گرفتار

 

 

پالن پور: ایم ایل اے اور دلت لیڈر جگنیش میوانی کو آسام پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ جگنیش کو گجرات کے پالن پور سرکٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جگنیش میوانی کو آسام کے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس سب سے پہلے جگنیش میوانی کو احمد آباد لے گئی۔ وہاں سے انھیں آسام لے جایا جا رہا ہے۔ جگنیش گجرات کی وڈگام اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔

معلومات کے مطابق اسے بدھ کی رات پالن پور سرکٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ معلومات کے مطابق میوانی کی ٹیم سے وابستہ ایک کارکن نے بتایا کہ پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر کی کاپی شیئر نہیں کی ہے۔

آسام میں ان کے خلاف درج کچھ مقدمات کے بارے میں ہی معلومات دی گئی ہیں۔ میوانی کو احمد آباد لے جایا گیا ہے، جہاں سے انھیں گوہاٹی لے جانے کی خبر ہے۔ جگنیش میوانی کے حامیوں کے مطابق آسام پولیس کی ٹیم نے انہیں آسام میں درج کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔

جگنیش میوانی نے کہا کہ مجھے میرے ایک ٹویٹ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے مجھے کوئی درست معلومات نہیں دیں۔ میوانی نے کہا کہ میں کسی جھوٹی شکایت سے نہیں ڈرتا۔ میوانی نے کہا کہ میں اپنی لڑائی جاری رکھوں گا۔

آدھی رات کو میوانی کی حمایت میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ کانگریس کے ریاستی صدر جگدیش ٹھاکر سمیت کئی ایم ایل اے احمد آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ انہوں نے جگنیش کی حمایت میں اور آسام پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔

میوانی کی گرفتاری کے بارے میں جگدیش ٹھاکر نے کہا کہ جگدیش کے خلاف آر ایس ایس پر ٹویٹ کرنے پر شکایت درج کرائی گئی تھی۔ یہ ایک ایم ایل اے کو دھمکانے کی کوشش ہے۔

ایسی شکایت سے نہ تو جگنیش ڈرتے ہیں اور نہ ہی کانگریس۔ ہماری قانونی ٹیم جگنیش کے لیے لڑے گی۔ میوانی کے وکیل پریش واگھیلا نے ایک بیان میں کہا کہ ٹویٹ معاملے میں شکایت درج کر لی گئی ہے۔