گجرات:طوفانی لہروں سےکشتیاں الٹ گئیں،10 سے زیادہ افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
گجرات:طوفانی لہروں سےکشتیاں الٹ گئیں،10 سے زیادہ افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ
گجرات:طوفانی لہروں سےکشتیاں الٹ گئیں،10 سے زیادہ افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ

 

 

احمد آباد/ویراول:گجرات کے سمندری ساحلی علاقہ کے ضلع گر سومناتھ کے نوا بندر کے قریب خراب موسم کے درمیان اچانک تیز ہوا اور طوفانی لہروں کی وجہ سے سمندر میں ایک درجن سے زیادہ کشتیاں الٹ گئیں جن میں سوار 10 سے زیادہ افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے۔

نوا بندر پولیس اسٹیشن نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم پانچ کشتیاں ڈوب گئی ہیں اور آٹھ ماہی گیر لاپتہ ہیں۔ 

موصولہ سرکاری اطلاع کے مطابق بحیرہ عرب میں تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کی وجہ سے نوا بندر جیٹی پر بندھی کم از کم پانچ کشتیاں رات گیارہ بجے سے تین بجے کے درمیان ڈوب گئی ہیں اور اس میں سوار آٹھ افراد لاپتہ ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ تعداد صرف جیٹی کے قریب کشتیوں کی ہے اس لیے یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ بہت سی کشتیاں پہلے سے ہی مچھلی پکڑنے کے لیے سمندر میں موجود تھیں۔ (ایجنسی ان پٹ )