گجرات : انتخابات سےپہلےمجلس اوربی ٹی پی کا ختم ہو سکتا ہےاتحاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
گجرات : انتخابات سےپہلےمجلس اوربی ٹی پی کا ختم ہو سکتا ہےاتحاد
گجرات : انتخابات سےپہلےمجلس اوربی ٹی پی کا ختم ہو سکتا ہےاتحاد

 

 

آواز دی وائس، احمد آباد

کیا ریاست گجرات میں اسمبلی انتخابات سے قبل مجلس(AIMIM) اور بی ٹی پی (BTP) الگ ہو جائیں گے؟

اتحاد کے خاتمے کی قیاس آرائیوں کے درمیان اویسی ایک نئے ساتھی کی تلاش میں ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ایک ذرائع کے مطابق گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے، بی ٹی پی کی نظر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ اتحاد پر ہے۔

گجرات اسمبلی انتخابات اس سال دسمبر میں ہونے والے ہیں۔ ایسے میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی حکمت عملی بنانا شروع کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انتخابات سے قبل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی گجرات میں انتخابی اتحاد کے لیے نئی پارٹی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

گجرات انتخابات میں اویسی کے لیے بھی اتحاد ضروری ہو گیا ہے کیونکہ اب اے آئی ایم آئی ایم اور بھارتیہ ٹرائبل پارٹی (بی ٹی پی) کے درمیان موجودہ اتحاد تقریباً ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بی ٹی پی نے گزشتہ سال نرمدا اور بھروچ ضلع پنچایت انتخابات میں کانگریس سے اتحاد توڑ کر اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ بی ٹی پی کا اثر بھروچ اور نرمدا اضلاع میں نظر آرہا ہے۔

تاہم اس بار گجرات اسمبلی انتخابات کے حوالے سے، بی ٹی پی کے سربراہ مہیش وساوا نے حال ہی میں دہلی میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔

مانا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان گجرات انتخابات میں اتحاد کو لے کر بات ہوئی تھی۔ ایسے میں اویسی اب دوسرے حلیف کی تلاش میں ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم نے گجرات میں نئے اتحادیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اویسی کی پارٹی نے مسلم اکثریتی علاقوں میں اپنی بنیاد بڑھانے پر زور دینا شروع کر دیا ہے۔

دوسری طرف، اویسی نے BTP اور AAP کے درمیان ہم آہنگی کے بارے میں کہا ہے کہ ہر پارٹی کو اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے کا حق ہے۔ ہم کسی کو کسی دوسرے سے جڑنے سے نہیں روک سکتے اور نہ ہی وہ ہمیں روک سکتے ہیں۔ ہم ممکنہ اتحاد کی بھی تلاش میں ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق، فی الحال AIMIM کے گجرات میں تقریباً 20,000 کارکن ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے ایک درجن سے زیادہ اضلاع میں جہاں مسلم آبادی کا فیصد زیادہ ہے، اے آئی ایم آئی ایم کے ووٹ بیس پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔