وادی کشمیر میں بڑھتی سردی، عام۔ زندگی متاثر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-11-2022
وادی کشمیر میں بڑھتی سردی، عام۔ زندگی متاثر
وادی کشمیر میں بڑھتی سردی، عام۔ زندگی متاثر

 

 

سری نگر:  وادی کشمیر میں سردی کی ہوا اب تیز تر ہو کر  وادی کو گوناگوں مشکلات سے دو چار کر رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں ماہ رواں کے آخر تک موسم خشک رہنے کی ہی ادھر وادی میں مطلع صاف رہنے سے رات درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جس سے رات کی سردی تیز تر ہوئی ہے اور لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکار ڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا جو معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈکیا گیا جو معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکار ڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکار ڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کر گل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع لیہ میں منفی 9.0ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ در اس جو سائیبریا کے بعد دنیا کا دوسراسرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں جمعرات کو موسم صبح سے ہی خشک تھا اور نیکی دھوپ بھی چھائی رہی۔