کورونامعاملوں میں زبردست گراوٹ،صرف83 اموات

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-03-2022
کورونامعاملوں میں زبردست گراوٹ،صرف83 اموات
کورونامعاملوں میں زبردست گراوٹ،صرف83 اموات

 

 

نئی دہلی:ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے آ رہی کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے 83 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی اب تک کورونا سے اموات کی کل تعداد 25 ہو گئی ہے۔ یہ پانچ لاکھ 16 ہزار 755 ہو گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1685 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کےنتیجے میں کیسز کی کل تعداد چار کروڑ 30 لاکھ 16 ہزار 372 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی 2499 افراد کے وبا سےنجات پانے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 24 لاکھ 78 ہزار 87 ہوگئی ہے۔

اسی دوران فعال کیسز کی تعداد 897 کم ہو کر 21530 رہ گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.20 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد اورکورونا پوزیٹیوٹی ریٹ 0.05 فیصد ہے۔

کیرالا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں، 289 کی کمی آنےکے بعد ان کی فعال کیسز کم ہو 5629 رہ گئی۔ وہیں773 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 64 لاکھ 56 ہزار 428 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 67 ہزار 550 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں فعال کیسز 119 کم ہو کر 4970 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 255 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7724214 ہو گئی۔

ریاست میں اموات کی تعداد 143772 ہو گئی ہے۔ کرناٹک میں فعال کیسز کی تعداد 10 کم ہوکر 1834 ہوگئی ہے۔

اس دوران 117 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3903201 ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ریاست میں دو اور مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 40044 ہو گئی ہے۔(ایجنسی)