حکومت ایکشن لے، ہم ساتھ ہیں: پرینکا گاندھی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-12-2025
حکومت ایکشن لے، ہم  ساتھ ہیں: پرینکا گاندھی
حکومت ایکشن لے، ہم ساتھ ہیں: پرینکا گاندھی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی این سی آر میں ہوا کے شدید آلودگی کو لے کر کانگریس پارٹی مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ جمعرات کو اپوزیشن جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ نے ایک بار پھر ہوا کی آلودگی کے مسئلے پر پارلیمنٹ کے احاطے میں مظاہرہ کیا۔ اس دوران میڈیا نے جب پریانکا گاندھی سے وزیراعظم کی موسم سے متعلق بیان بازی پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ کس موسم کا لطف لیں؟ باہر دیکھیں کہ کیا حالت بنی ہوئی ہے۔
پریانکا گاندھی نے کہا کہ کس موسم کا لطف لیں؟ باہر دیکھیں کہ کیا صورتِ حال ہے… جیسا کہ سونیا جی نے کہا، چھوٹے چھوٹے بچے سانس نہیں لے پا رہے ہیں۔ ان جیسے بزرگ افراد، جنہیں دمہ ہے… سانس نہیں لے پا رہے۔ ہر سال صورتِ حال مزید خراب ہو رہی ہے، ہر سال صرف باتیں کی جاتی ہیں، کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جاتا۔ ٹھوس قدم اٹھانا ہوگا اور ہم سب نے کہا ہے کہ حکومت اقدام کرے، ہم سب ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں ہے کہ ہم ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھائیں۔۔۔
سونیا گاندھی کا بیان: حکومت ہوا کی آلودگی سے نمٹنے کے لئے کچھ کرے
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے قومی دارالحکومت میں ہوا کی آلودگی کی بگڑتی کیفیت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سے نمٹنے کے لئے کچھ کرے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکان کے ساتھ احتجاج کیا اور کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کچھ کرے۔ دمہ کے شکار چھوٹے بچے سانس نہیں لے پا رہے، میرے جیسے بہت سے بزرگوں کے لئے بھی مشکل ہے۔
دہلی میں آج ہوا کا معیار ‘بہت خراب
نئی دہلی میں جمعرات کی صبح ہوا کے معیار میں کچھ بہتری ریکارڈ کی گئی اور ای کیو آئی 299 درج ہوا، جو ‘خَراب’ درجہ بندی میں آتا ہے۔ دہلی کے شہریوں کو گزشتہ دنوں زہریلی ہوا سے کچھ راحت ملی تھی، لیکن بعد میں ہوا کا معیار دوبارہ ‘بہت خراب’ سطح تک پہنچ گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعرات کو آسمان صاف رہے گا اور جمعہ کے روز سرد لہر چلنے کا امکان ہے۔