نئی دہلی
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث ملک بھر میں کمرشل گیس سلنڈروں کی کمی کے درمیان حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب کمرشل گیس سلنڈر کی سپلائی میں 20 فیصد کوٹہ دیا جائے گا، جس سے ہوٹل اور ریستوران کے شعبے کو کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس جنگ کے اثرات کے باعث ملک بھر میں گیس کی قلت دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ملک میں گیس کے بحران کے دوران مرکزی حکومت کا یہ بڑا قدم ہوٹل اور ریستوران صنعت کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ کئی ریستوران بند ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں کیونکہ کھانا پکانے کے لیے ان کے پاس گیس دستیاب نہیں ہے۔ کچھ ہوٹلوں اور ڈھابوں کے مالکان نے تو اپنے مینو تک تبدیل کر دیے ہیں۔
اسی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس کے سینئر حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کمرشل ایل پی جی کی موجودہ صورتحال اور اس کے ہوٹل، ریستوران اور سیاحت کے شعبے پر پڑنے والے اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسی اجلاس کے بعد حکومت نے کمرشل ایل پی جی کی فراہمی میں 20 فیصد کوٹہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس شعبے کو کچھ حد تک سہارا مل سکے۔