حکومت طلبہ کو نشانہ بنا رہی ہے:راہل گاندھی

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2026
حکومت طلبہ کو نشانہ بنا رہی ہے:راہل گاندھی
حکومت طلبہ کو نشانہ بنا رہی ہے:راہل گاندھی

 



نئی دہلی: لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے پیر کے روز الزام لگایا کہ مودی حکومت طلبہ کو نشانہ بنا رہی ہے اور سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے بورڈ امتحانات کی جانچ میں مبینہ غلطیوں سے متعلق شکایات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک طالب علم، جس نے اپنی جوابی کاپی میں تصحیح کی درخواست کی تھی، اُسے مدد دینے کے بجائے سوشل میڈیا پر گالیاں دی گئیں اور ’’دیش مخالف‘‘ قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں طلبہ نے جانچ کے عمل میں مسائل پر تشویش ظاہر کی ہے، لیکن اب تک کوئی مناسب کارروائی نہیں کی گئی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس رکنِ پارلیمان نے لکھا، ’’مودی۔شاہ جوڑی نے ایک اور ادارے کو دھاندلی کی علامت بنا دیا ہے۔ کئی دہائیوں میں پہلی بار سی بی ایس ای بورڈ امتحانات پر اتنے سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

اٹھارہ لاکھ پچاس ہزار بچوں نے امتحان دیا، اور ایک ہفتے سے او ایس ایم، غلط نمبر دینے اور جانچ میں خرابیوں کی شکایات سنی نہیں جا رہیں، جبکہ وزیرِ تعلیم اپنی کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں۔ سترہ سالہ ایک لڑکا، جس کی جوابی کاپی کی غلط جانچ ہوئی، انصاف کی امید میں سوشل میڈیا پر آیا تھا۔

‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’لیکن مدد کے بجائے اُسے گالیاں ملیں بی جے پی کی آئی ٹی سیل نے اُسے ’دیش مخالف‘، ’سوروس ایجنٹ‘ اور ’ڈیپ اسٹیٹ‘ کا حصہ قرار دیا۔ ایک سترہ سالہ لڑکا اپنے مستقبل کے لیے آواز اٹھاتا ہے اور بی جے پی اُسے غدار بنا دیتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مودی حکومت نوجوانوں اور جنریشن زیڈ سے خوفزدہ ہے، کیونکہ اب وہ سوال پوچھ رہے ہیں۔ اور جو بھی سوال کرتا ہے، یہ حکومت اُسے بدنام کرتی ہے، ڈراتی ہے اور کچلنے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن سن لیجیے مسٹر مودی یہی نوجوان، یہی جنریشن زیڈ، آپ کے غرور کو توڑ دے گی۔‘‘

سال 2023 میں امتحان میں شریک ہونے والے 16 لاکھ 60 ہزار 511 طلبہ میں سے 14 لاکھ 50 ہزار 174 کامیاب ہوئے تھے، اور کامیابی کی شرح 87.33 فیصد رہی تھی۔ سال 2024 میں کامیابی کی شرح 87.98 فیصد رہی، جو 0.65 فیصد زیادہ تھی۔ تاہم، اس دوران تقریباً 20 ہزار کم طلبہ نے امتحان دیا تھا۔ سال 2025 میں کامیابی کی شرح میں مزید 0.41 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 88.39 فیصد تک پہنچ گئی۔

تاہم، سال 2026 میں طلبہ کی کامیابی کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی، اور مجموعی شرح گھٹ کر 85.20 فیصد رہ گئی۔ یہی وہ سال تھا جب سی بی ایس ای نے نیا او ایس ایم نظام متعارف کرایا۔ نئے ڈیجیٹل جانچ نظام کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید ردِ عمل اور طلبہ میں بے چینی کے بعد، سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ بارہویں جماعت کے نتائج کے بعد اسکین شدہ نقول حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والے جن امیدواروں سے اضافی فیس وصول کی گئی تھی، اُنہیں رقم واپس کی جائے گی

۔ 24 مئی کے ایک نوٹس میں سی بی ایس ای نے کہا کہ 21 اور 22 مئی کو اسکین شدہ نقول کے لیے درخواست دیتے وقت بعض تکنیکی خرابیوں کے باعث کچھ معاملات میں غلط فیس کٹ گئی تھی۔ طلبہ اور والدین کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کے پیش نظر، سی بی ایس ای نے جانچ شدہ جوابی کاپیوں کی اسکین شدہ فوٹو کاپی حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 24 مئی سے بڑھا کر 25 مئی 2026 کی نصف شب تک کر دی ہے۔