پنجاب میں کنٹریکٹ سسٹم پر حکومتی ایکشن

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 30-05-2026
پنجاب میں کنٹریکٹ سسٹم پر حکومتی ایکشن
پنجاب میں کنٹریکٹ سسٹم پر حکومتی ایکشن

 



چندی گڑھ
پنجاب کی بھگونت مان حکومت نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس سے ملازمین کو کافی ریلیف ملے گا۔ وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں گروپ سی اور گروپ ڈی  کی ملازمتوں میں کنٹریکٹ سسٹم ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اب حکومت ’’پنجاب اسٹیٹ آؤٹ سورس پرسنل بل 2026‘‘ اور ’’پنجاب کنٹریکچوئل پرسنل بل 2026‘‘ جلد اسمبلی میں پیش کرے گی۔
حکومت کے مطابق اس فیصلے سے ہزاروں آؤٹ سورس اور عارضی ملازمین کو براہِ راست فائدہ ہوگا اور آئندہ ان کیٹیگریز میں مستقل بھرتی کو ترجیح دی جائے گی۔ کابینہ نے اس حوالے سے ایک آرڈیننس کی بھی منظوری دی ہے جسے گورنر کو بھیجا جائے گا اور بعد میں اسے بل کی صورت میں اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس اقدام سے پنجاب کے تقریباً 65,048 ملازمین کو فائدہ ہوگا جو 51 محکموں میں کام کر رہے ہیں۔ خطرناک کیٹیگری کے ملازمین کو تین سال سروس مکمل کرنے کے بعد حکومتی سہولیات ملیں گی اور ان کی تنخواہیں براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں جائیں گی۔غیر خطرناک کیٹیگری کے ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے، جس کے تحت پانچ سال یا اس سے زائد خدمات انجام دینے والے ملازمین کو پہلے مرحلے میں فائدہ دیا جائے گا۔ اس زمرے میں تقریباً 18 ہزار ملازمین جبکہ خطرناک کیٹیگری میں 8,400 ملازمین شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ملازمین کو پہلے آؤٹ سورسنگ سے نکال کر سرکاری کنٹریکٹ سسٹم میں لایا جائے گا، بعد میں ان کی مستقل کاری کا عمل شروع ہوگا۔ مستقل ہونے پر انہیں وہ تمام سہولیات ملیں گی جو دیگر سرکاری ملازمین کو حاصل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد ملازمین کو بغیر پیشگی اطلاع کے نوکری سے نہ نکالنے کو یقینی بنانا ہے اور شفاف نظام قائم کرنا ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں تقریباً 65 ہزار نوجوانوں کو مستقل سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں۔