اکشے پاترا فاؤنڈیشن کی قابل ستائش پیش رفت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-08-2021
اکشے پاترا فاؤنڈیشن
اکشے پاترا فاؤنڈیشن

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 نئی دہلی کی معروف فلاحی تنظیم اکشے پاترا فاؤنڈیشن نے دارالحکومت کے تمام رین بسیروں میں رہنے والے بے گھر لوگوں کو دو وقت کا کھانہ مہیا کروانے کے لیے اتوار کے روز ’پوشاہار یوجنا‘ کی شروعات کی ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے یہاں سرائے کالے خاں واقع دہلی شہری کیمپ اصلاح بورڈ (ڈی یو ایس آئی بی) میں اس منصوبے کا آغاز کرنے کے بعد کہا کہ ہمارے رین بسیروں میں سماج کے سب سے غریب لوگ رہتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ جو سڑک کنارے سونے کو مجبور رہتے ہیں، وہ موسم کی مار سے بچنے کے لیے رین بسیروں میں رہتے ہیں۔

رین بسیروں میں غریب لوگ کسی بھی سیاسی پارٹی کے ووٹر نہیں ہوتے ہیں کیونکہ ان میں زیادہ تر لوگوں کے شناختی کارڈ نہیں بنے ہیں اس لیے حکومت ان کی طرف توجہ نہیں دیتی ہے لیکن اروند کیجریوال کی حکومت آنے کے بعد سب سے پہلا کام ان رین بسیروں کی صورتحال میں بہتری لانا ہے۔