’عیدالاضحی :اب بکرا بھی دستیاب ہے’ آن لائن

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-07-2021
زندگی میں سب کچھ آن لائن
زندگی میں سب کچھ آن لائن

 

 

منجیت ٹھاکور / نئی دہلی

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کو لے کر مختلف قسم کی باتیں رابطہ عامہ کی سائٹس پر چل رہی ہیں، تاہم بکرے کی خریداری زور پر ہے ، اگرچہ کورونا گائیڈ لائن کے مطابق بکرے منڈی پر پابندی لگی ہوئی ہے، تاہم آن لائن بکرے اب دستیاب ہیں۔

اس بار سوشل میڈیا پر بھی بکرے فروخت ہو رہے ہیں، اس کے لیے واٹس اپ گروپ بھی بنا لیے گئے ہیں اور ویڈیو کال کے ذریعہ بکرے خرید رہے ہیں۔

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے پھلواری شریف سے تعلق رکھنے والے بابوالدین کہتے ہیں کہ بکرے کی سنت بھی ادا کرنی ہے اور کورونا ہدایات پر بھی عمل کرنا ہے۔ اس لیے آن لائن خریداری کی جا رہی ہے۔

دیہی علاقوں میں بھی بکرے فروخت کرنے کے لیے سماجی رابطے کا سہارا لے رہے ہیں۔

وہیں مظفرپور بہار کے رہنے والے محمد آفتاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب خریدار اور مالکان دونوں احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔

اس لیے لوگ آن لائن کی جانب زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔اس بار کچھ جگہوں پر آن لائن بکرے کی خریداری کی سہولت قسطوں میں بھی دی جا رہی ہے۔

یہاں مختلف نسلوں کے بکرے اور ان کی تصاویر دستیاب ہیں ۔ 8 ہزار روپئے سے لے کر 80 ہزار تک میں بکرے فروخت ہو رہے ہیں۔

قربانی کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ رواں برس بکرے کافی مہنگے ہو گئے ہیں، ان کی خریداری آسان نہیں ہے، گذشتہ برس کے مقابلے میں اس برس زیادہ مہنگے بکرے مل رہے ہیں۔

اس بار نہ صرف بہار بلکہ ریاست اترپردیش میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن بکرے فروخت ہو رہے ہیں۔ تاریخی شہر میرٹھ میں واقع 'بکرا پیٹھ' پر بھی اس کا بُرا اثر پڑا ہے۔ کیوں کہ وہاں بکرے کی منڈی نہیں لگی ہے۔

گذشتہ برس لوگوں نے کم قربانی کی تھی وہ خاموشی سے کی تھی ، تاہم اس برس انٹرنیٹ اور واٹس اپ نے انہیں آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔

awaz the voice

میرٹھ میں بکرے کی قیمت 10 ہزار سے ایک لاکھ روپئے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ بکرا فروخت کرنے کے لیے کئی ویب سائٹ بھی لاونچ ہوگئے ہیں، جس سے خریداری کو من پسند بکرا خریدنا آسان ہوگیا ہے۔

ویب سائٹ پر اس کی تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔ مثلاً ایک بکرے کی قیمت 30 ہزار ہے۔ اس کی تفصیل میں یہ لکھا ہے کہ یہ 75 کلو گرام کا ہے، اس کو چھ دانت ہیں، یہ کالے رنگ کا ہے، یہ بنگال نسل کا بکرا ہے۔

اگرچہ اس ویب سائٹ کی سہولت صرف لکھنو اور کانپور کے لوگوں تک کے لیے ہی ہے۔ تاہم کورونا پروٹوکال کے دور میں جدید تکنالوجی نے حکومتی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی سنت ادا کرنے کا آسان سا راستہ انٹرنیٹ کے ذریعہ دکھا دیا ہے ہے۔