ایندھن مہنگا، مہنگائی بڑھے گی: کانگریس

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 15-05-2026
ایندھن مہنگا، مہنگائی بڑھے گی: کانگریس
ایندھن مہنگا، مہنگائی بڑھے گی: کانگریس

 



نئی دہلی
کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ اس سے مہنگائی بڑھنا یقینی ہے اور اقتصادی ترقی کی شرح میں بھی گراوٹ آئے گی۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ جب بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت کم تھی، تب مودی حکومت نے صارفین کو راحت دینے کے بجائے انہیں لوٹا۔
سرکاری تیل کمپنیوں نے چار برس کے طویل وقفے کے بعد جمعہ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ترمیم کرتے ہوئے دونوں ایندھنوں کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے کا اضافہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.77 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 97.77 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
جے رام رمیش نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا  کہ برسوں تک جب بین الاقوامی تیل کی قیمتیں کم تھیں یا مسلسل گر رہی تھیں، تب انڈین نیشنل کانگریس مسلسل یہ مطالبہ کرتی رہی کہ اس کا فائدہ ہندوستانی صارفین تک پہنچایا جائے اور گیس، پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتوں میں کمی کی جائے۔ لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور صارفین کو لوٹا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب جبکہ وزیرِ اعظم کے قریبی دوست امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مغربی ایشیا میں چھیڑی گئی جنگ کے باعث بین الاقوامی تیل قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور اسمبلی انتخابات بھی ختم ہو چکے ہیں، تو مودی حکومت نے پہلے کمرشیل ایل پی جی کی قیمتیں بڑھائیں اور اب پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔