پنجاب کے سابق وزیر سرجیت سنگھ رکھڑا عام آدمی پارٹی میں شامل

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-05-2026
پنجاب کے سابق وزیر سرجیت سنگھ رکھڑا عام آدمی پارٹی میں شامل
پنجاب کے سابق وزیر سرجیت سنگھ رکھڑا عام آدمی پارٹی میں شامل

 



پٹیالہ
سابق پنجاب وزیر سُرجیت سنگھ راکھڑا ہفتہ کے روز عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان بھی موجود تھے۔ راکھڑا کئی برسوں تک شرومنی اکالی دل کے نمایاں چہروں میں شمار کیے جاتے تھے۔
اکالی حکومتوں کے دوران انہوں نے محصولات اور بحالی جیسے اہم محکموں کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور وہ سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے قریبی ساتھیوں میں مانے جاتے تھے۔
اختلافات، خاص طور پر اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کے ساتھ تنازعات کے بعد، راکھڑا نے پارٹی سے دوری اختیار کر لی تھی اور بعد میں شرومنی اکالی دل (پُنر سرجیت) میں شامل ہوگئے تھے۔
بعد ازاں، گیانی ہرپریت سنگھ کی قیادت والے علیحدہ دھڑے نے ’’پارٹی مخالف سرگرمیوں‘‘ کے الزام میں راکھڑا کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ راکھڑا پٹیالہ کے سمانہ اسمبلی حلقے سے دو مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اس حلقے کی نمائندگی اس وقت چیتن سنگھ جوراماجرا کر رہے ہیں۔
وہ امریکہ میں مقیم تاجر درشن سنگھ دھالیوال کے چھوٹے بھائی بھی ہیں۔
بدھ کے روز راکھڑا نے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی جانب سے توہینِ مذہب مخالف قانون نافذ کیے جانے کی تعریف بھی کی تھی۔