این ایس ای کے سابق افسر آنند سبرامنیم کو سی بی آئی نے گرفتار کیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-02-2022
این ایس ای کے سابق افسر آنند سبرامنیم کو سی بی آئی نے گرفتار کیا
این ایس ای کے سابق افسر آنند سبرامنیم کو سی بی آئی نے گرفتار کیا

 

 

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) میں’کو۔ لوکیشن‘ کیس کے سلسلے میں این ایس ای کے سابق اہلکار آنند سبرامنیم کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ سی بی آئی نے چنئی میں کئی دنوں کی پوچھ گچھ کے بعد جمعرات کی رات دیر گئے سبرامنیم کو گرفتار کیا۔

الزام ہے کہ این ایس ای میں کچھ بروکرز کو سرور ایسی جگہ قائم کرنے کی سہولت دی گئی جہاں سے ان کے کمپیوٹرز کو این ایس ای کی آن لائن تجارت کی اطلاع ایک سیکنڈ کے کچھ حصے پہلے پہنچ جاتی تھی۔

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کا الزام ہے کہ طے شدہ اصول و ضوابط کو طاق پر رکھتے ہوئےسبرامنیم کو این ایس ای گروپ کا آپریٹنگ آفیسر اور ایکسچینج کے سی ای او چترا رام کرشنا کا چیف اسٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

این ایس ای کے ایک سابق اہلکار رام کرشنا اور دیگر پر سبرامنیم کی تقرری میں بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔