سابق وزیر وجے بھاسکر نے پلانی سوامی پر تنقید کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-06-2026
سابق وزیر وجے بھاسکر نے پلانی سوامی پر تنقید کی
سابق وزیر وجے بھاسکر نے پلانی سوامی پر تنقید کی

 



نئی دہلی
سی وجے بھاسکر، جو اے آئی اے ڈی ایم کے کے باغی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں، نے منگل کے روز پارٹی سربراہ ایڈپاڈی کے پلانی سوامی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی جماعت میں کیسے رہ سکتے ہیں جہاں ان کے جذبات اور احساسات کا احترام نہ کیا جاتا ہو۔
وجے بھاسکر نے پلانی سوامی کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کا مطلب طاقت یا غرور نہیں بلکہ عزم، خلوص اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت ہے۔
سابق وزیرِ صحت وجے بھاسکر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ قیادت نہ اختیار کا نام ہے اور نہ ہی تکبر کا... بلکہ یہ خلوص اور لگن کے ساتھ سب کو گلے لگانے کا نام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی رہنما عوام کے دل کیسے جیت سکتا ہے، جب وہ اپنی ہی جماعت کے ان کارکنوں کے دل نہ جیت سکے جو پارٹی کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں؟
وجے بھاسکر نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ایسی جگہ پر واقعی کوئی سچا سفر ممکن ہے، جہاں جذبات اور احساسات کی کوئی قدر ہی نہ ہو؟ میں تو بس یہ سوال پوچھ رہا ہوں۔وجے بھاسکر پیشے کے اعتبار سے ایک معالج (ڈاکٹر) بھی ہیں۔
وہ ان باغی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے 13 مئی کو اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران ٹی وی کے حکومت کے حق میں ووٹ دیا تھا۔وہ ان رہنماؤں میں بھی شامل ہیں جو مسلسل انتخابی ناکامیوں کے لیے پلانی سوامی کو ذمہ دار ٹھہراتے رہے ہیں اور پارٹی کی موجودہ قیادت پر کھل کر تنقید کرتے آئے ہیں۔